تہران( ویب ڈیسک ) نامور امریکی دانشور نوم چومسکی نے امریکا کی ری پبلکن پارٹی کو انسانی تاریخ کی خطرناک ترین تنظیم قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نوم چومسکی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نہ صرف خود ماحولیاتی تبدیلی جیسی ٹھوس حقیقت کا سراسر انکار کرتے ہیں بلکہ ان کے قریبی ساتھی اور سیاسی مشیر بھی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے ایندھن کی صنعت سے وابستہ ہیں۔چومسکی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بار بار اوباما حکومت کے پیرس ماحولیاتی معاہدے کا حصہ بننے پر ناگواری کا اظہار کیا ہے اور یہ عام تاثر ہے کہ مستقبل میں وہ امریکا کو اس کا حصہ نہ رہنے دیں۔