تازہ تر ین

کے پی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ایم پی اے ضیاءاللہ آفریدی نے احتجاج کا انوکھا طریقہ ایجاد کر لیا۔ حکومت سے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر شہر میں چندہ مانگنے نکل کھڑے ہوئے۔ ایم پی اے ضیائاللہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے ترقیاتی فنڈز بند کر رکھے ہیں، اسی لئے چندہ مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت پشاور کو قائم ہوئے دو سال ہو گئے لیکن اب تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ ضیاءاللہ آفریدی نے استفسار کیا کہ وزیر اعلیٰ نے فنڈز کیوں بند کر رکھے ہیں؟ انہوں نے یہ گلہ بھی کیا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کی بندش کے باوجود کوئی ان سے سوال نہیں کرتا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عوام سے چندہ اکھٹا کرکے ترقیاتی کام کروں گا۔ سابق وزیر معدنیات نے چندہ مہم بشیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں شروع کی۔ مہم کے دوران شہریوں نے سڑکوں کی تعمیر کے لئے ہزاروں روپے کا چندہ دیا۔ گلے میں کشکول پہنے ایم پی اے ضیاءاللہ آفریدی نے دکانداروں اور چلتی گاڑیوں کو روک کر شہر کی خوبصورتی کے لئے چندہ اکھٹا کیا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain