Tag Archives: kpk

مال روڈ جلسہ میں بڑا اعلان متوقع، کے پی کے ،سندھ اسمبلیاں توڑنے کا تہلکہ خیز انکشاف

دو بڑی اسمبلیاں ٹوٹنے کا خطرہ ۔۔۔ مال روڈ جلسہ میں اعلان متوقع
لاہور(ویب ڈیسک ) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کااعلان کردیں گے،امیدہے کہ یہ اعلان آج اسٹیج پرقائدین اپنے خطاب میں کردیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈا پور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہ آج جلسے میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اسمبلیاں تحلیل کرنے کااعلان کردیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ آصف زرداری اور عمران خان آج اسٹیج پرہی خیبرپختونخواہ اور سندھ کی صوبائی اسمبلیاں توڑنے کااعلان کردیں گے۔تاہم احتجاجی جلسے کیلئے مال روڈ پرپنڈال سج گیا ہے۔جلسہ گاہ میں داکٹر طاہرالقادری سمیت قیادت پہنچ چکی ہے۔تاہم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور شریک چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ابھی جلسہ گاہ میں نہیں پہنچے۔واضح رہے احتجاجی تحریک کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اور وزیرقانون راناثناءاللہ کے استعفے کیلئے دباو¿ بڑھایا جائے گا جبکہ ختم نبوت کے قانون میں تبدیلی کے ذمہ داروں کوسزادلانے کامطالبہ بھی کیاجائے گا۔

تبدیلی کا نعرہ دم توڑ گیا۔۔خیبرپختونخواہ میں کلیاں مرجھانے لگیں

لاہور(نیوز ڈیسک)ورلڈ بنک کی پاکستان ڈویلپمنٹ اپڈیٹ کی رپورٹ کے مطابق پنجاب مجموعی طور پر ہیلتھ انڈیکیٹرزمیں باقی صوبوں کی نسبت آگے ہے۔اور اِسی طرح حکومت پنجاب صحت مند معاشرے کی تشکیل کیلئے ماں اور بچے کی اچھی صحت پر خصوصی توجہ دینے کے حوالے سے بھی باقی تمام صوبوں کو پیچھے چھوڑ گیا ہے ،جسے ہرسطح ہرمقام ہرفورم پر سراہا جاتا ہے۔
زچہ بچہ کی شرح اموات کو کم کرنے اور اچھی دیکھ بھال کیلئے حکومت پنجاب کے قابل تحسین انقلابی ااقدامات کے سرسری کا جائزہ کے مطابق1000بنیادی مراکز صحت24/7گھنٹے خواتین کو لیبر روم کی سہولت فراہم کر رہے ہیں، پہلے مذکورہ بی ایچ یوز پر تقریباً دس ہزار ڈیلیوریز ماہانہ تھیں جس میں بڑھ کر اب چار گناہ اضافہ ہوچکا ہے۔تربیت یافتہ برتھ اٹینڈنٹ میں 78%تک اضافہ بھی کر دیا گیا ہے جبکہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کمیشن نے بچوں اور حاملہ خواتین میں غذائیت کی کمی دور کرنے کیلئے خصوصی پروگرام کا بھی آغاز کیا ہے۔اس کے علاوہ حاملہ خواتین کو گھروں سے ہسپتالوں کیلئے رورل ایمبولینس سروس شروع کی گئیں ہیں۔ رورل ایمبولینس سروس میں 193ایمبولینس کا بھی اضافہ کیا جا چکا ہے۔ مزید براں تمام ایمبولینسس کی ریسکیو1122کے ذریعے بھی نئی مینجمنٹ کاآغاز بھی کیا گیا ہے۔ نئے مالی سال میں ایک ارب روپے کی ابتدائی رقم سے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں میں جہاں علاج معالجہ کی عام سہولتوں کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا مزید جدید ترین تمام بنیادی طبی سہولیات سے لیس100موبائل ہیلتھ یونٹس کی فراہمی بھی شامل ہے
حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی بات کی جائے توکارکردگی کی بنیاد پر ملک بھر میں سب سے بہتر کارکردگری صوبہ پنجاب کی ہی رہی ہے۔بہتر حکمت عملی کی بدولت پنجاب میں حاملہ خواتین اورنوزائیدہ بچوں میں تشنج کی بیماری کا بالکل خاتمہ کر دیا ہے۔جس کی عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے تصدیق بھی کی ہے۔پاکستان میں پہلی بار صوبہ پنجاب نے ہی روٹا وائرس ویکسین کا اجرائ کیا گیا ہے۔ صوبے بھر میں ہنگامی بنیادوں پر ہیپاٹائٹس بی کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔بچوں میں خناق کی بیماری کی روک تھام کیلئے حفاظتی ویکسین کیلئے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔جعلی اور غیر معیاری ادویات کے خاتمے کیلئے پنجاب میں ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز پانچ بڑھے شہروں میں اپنی خدمات باخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔عوام میں شعور ا±جاگر کرنے کیلئے ماں اور بچے کے اچھی صحت کیلئے خاندانی منصوبہ بندی کے مراکز بھی اپنے ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے نبھا لے رہے ہیں۔
دوسری جانب زچہ بچہ کی نگہداشت کے حوالے سے تبدیلی کے دعوے داروں کے صوبہ خیبرپختونخواہ کا ذکر کریں اور انتہائی د±کھ اور افسوس سے کہنا پڑتا ہے جس صوبے نے تبدیلی کے نام پر عمران خان پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ا±ن کا کوئی بھی پ±رسانِ حال نہیں۔آئے دن صحت و تعلیم کے میدان میں انقلاب برپا کرنے کے صرف بلندوبانگ نعرے لگائے جاتے ہیں،مگر عملاً کچھ نظر نہیں آرہا۔غیر تجربہ کار سیاسی جماعت تحریک انصاف اِس بات سے سراسر ناواقف ہے کہ جھوٹے اعدادوشمار سے عوام کو تسلی تو دی جا سکتی ہے مگر حقائق کو آج کے آزاد میڈیا سے کسی صورت چھپایا نہیں جا سکتا ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں سرکاری ہسپتالوں میں تین ماہ میں 3500 بچے اور 150 مائیں جان کی بازی ہارگئے جبکہ صرف بنوں میں سب سے زیادہ 723بچوں کی اموات رپورٹ ہوئیں ہیں یہ اموات دوران زچگی اور پیدائش کے فوراً ہوئیں ہیں۔
یہ صورت حال نہا یت ہی تشویش ناک ہے۔تحریک انصاف کی حکومت کو چاہیے کہ خیبرپختونخواہ میں نعرہ اور دعوو¿ں کی سیاست سے نکل کر عوام کے فلاحی کاموں کے حوالے سے عملی اقدامات بھی کرے۔ اگر اِس میدان میں تجربہ کار افراد کی کمی ہے تو حکومت پنجاب سے رجوع کریں۔مجھے قوی ا±مید ہے حکومت پنجاب خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کراپنے پختون بہنوں اور بچوں کے تحفظ اور اچھی صحت کیلئے اپنی پوری توانائی کے ساتھ تعاون کرے گی۔

کے پی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت

پشاور(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ایم پی اے ضیاءاللہ آفریدی نے احتجاج کا انوکھا طریقہ ایجاد کر لیا۔ حکومت سے ترقیاتی فنڈز نہ ملنے پر شہر میں چندہ مانگنے نکل کھڑے ہوئے۔ ایم پی اے ضیائاللہ آفریدی کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے ترقیاتی فنڈز بند کر رکھے ہیں، اسی لئے چندہ مہم شروع کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت پشاور کو قائم ہوئے دو سال ہو گئے لیکن اب تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ ضیاءاللہ آفریدی نے استفسار کیا کہ وزیر اعلیٰ نے فنڈز کیوں بند کر رکھے ہیں؟ انہوں نے یہ گلہ بھی کیا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کی بندش کے باوجود کوئی ان سے سوال نہیں کرتا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ عوام سے چندہ اکھٹا کرکے ترقیاتی کام کروں گا۔ سابق وزیر معدنیات نے چندہ مہم بشیر آباد اور ملحقہ علاقوں میں شروع کی۔ مہم کے دوران شہریوں نے سڑکوں کی تعمیر کے لئے ہزاروں روپے کا چندہ دیا۔ گلے میں کشکول پہنے ایم پی اے ضیاءاللہ آفریدی نے دکانداروں اور چلتی گاڑیوں کو روک کر شہر کی خوبصورتی کے لئے چندہ اکھٹا کیا۔

تحریک انصاف کے پی کے سے بھی باہر

لاہور (ویب ڈیسک)لاہو میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کے ایکشن سے نواز شریف طاقت ور ہورہے ہیں، عمران خان نے اپنے ساتھ خود زیادتی کی ہے،انہوں نے اسلام آباد لاک ڈاون کا اعلان کرکے اپوزیشن کو توڑ دیا، عمران خان نےکبھی سیاست نہیں کی اس لئے ان کو پتہ نہیں کہ سیاست میں جلد بازی نہیں چلتی، سیاست میں سب کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے لیکن عمران خان نے نے سیاست کو بچوں کا کھیل سمجھا ہے، ہم نے بڑی محنت کےساتھ سب کو یکجا کیا تھا، پاناما لیکس کے معاملے پر ٹی او آر بنائے اور آل پارٹیز کانفرنس کیں، اپوزیشن نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا تھا کہ پاناما بل منظور نہیں ہوا تو تمام جماعتیں مل کر تحریک چلائیں گی لیکن پانامابل کی منظوری کی بجائے عمران خان لاک ڈاو¿ن کے لئے چلے گے، صبح 10 بجے پتا چلا کہ عمران خان نے لاک ڈاو¿ن کرنے کا اعلان بھی کردیا، شاہ محمود سے رابطہ کیا کہ اعلان کیسے کردیا تو انہوں نے بھی لاعلمی کا اظہار کیا۔قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن ڈنڈے کھارہے تھے اور قیادت بیانات دے رہی تھی۔ تحریک انصاف آج تک معاشی پروگرام بھی نہیں دے سکی، تحریک انصاف اب کے پی کے میں بھی حکومت نہیں بناسکے گی۔ تحریکیں چلانے سے ملک کونقصان بھی ہوسکتاہے، اسی لیے پیپلزپارٹی نے اس وقت تحریکیں چلائیں جب ضرورت تھی، دہشت گردی کے خلاف کھلم کھلا صرف پیپلزپارٹی ہی سامنے آئی ، پیپلز پارٹی ہی عمران خان کو بچا رہی ہے، اب پیپلزپارٹی کاوکیل ہی عمران خان کا دفاع کررہاہے، تحریک انصاف نے ادھار میں بابر اعوان کو وکیل کیا ہے۔خورشید شاہ نے کہا کہ راحیل شریف کوآرمی چیف بنانا بہترفیصلہ ثابت ہواہے، وہ جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے مشکل وقت میں فوج کی کمان سنبھالی، فوج لڑ رہی ہے اور دہشت گرد بھاگ رہے ہیں، اس میں تسلسل کی سخت ضرورت ہے، اگر اس پالیسی میں تبدیلی آئی تو بہت بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا، اس لیے سنیئرترین جرنیل کو آرمی چیف بنانا چاہئے۔