اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے اپنے چار منحرف اراکین قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکالنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے اور ان کی پارٹی رکنیت کل بروز جمعہ ختم کردی جائے گی ۔ تحریک انصاف کے مرکزی سےکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے خبریں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کسی کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔بلدیاتی انتخابات کے دوران خصوصا پنجاب میں جن پارٹی رہنماﺅں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے ان کا کےس ڈسپلنری کمیٹی کے پاس ہے اور خلاف ورزی کے مرتکب اراکین کے خلاف کاروائی کو طوالت نہیں دی جائے گی اور دس سے پندرہ دنوں میں کیس نمٹا دیا جائے گا۔