تازہ تر ین

رافیل نڈال نے چوتھی مرتبہ مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا

ابوظہبی (بی این پی ) اسپین کے ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے چوتھی مرتبہ مبادلہ ورلڈ ٹینس چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔ ایونٹ کے دفاعی چیمپئن کھلاڑی نے گزشتہ روز فیصلہ کن معرکے میں بلجیم کے ڈیوڈ گوفن کو چھ ،چار اور سات ، چھ سے قابو کرکے خوبصورت ٹرافی کو اپنے شوکیس کی زینت بنالیا۔ انجری مسائل کے باعث سیزن دوہزار سولہ کو اکتوبر میں ختم کر کے بائیں کلائی کی چوٹ اوردیگر انجری مسائل پر مکمل توجہ دینے والے رافیل نڈال نے حالیہ ٹورنامنٹ میں عمدگی سے کم بیک کیا اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں تھامس برڈیخ اور ٹاپ فور میچ میں مائیلوس رونیک کو ٹھکانے لگا کر پانچویں مرتبہ فائنل میں جگہ بنائی اور فائنل میں بھی سرخرو ہوئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain