واشنگٹن (ویب ڈیسک ) بھارت پاکستان اپنے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے کا امریکہ نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین مذاکرات وقت کی اہم ضرورت ہے جنوبی ایشیاءکے خطے کو جنگ و جدل میں نہیں دھکیلا جا سکتا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کیربی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ امریکہ نے بھارت پاکستان کے مابین اختلافات کو کم کرنے کے لئے ثالثی کی کوشش کی اور سندھ آبی طاس، انڈس واٹر ٹریٹی کے بارے میں دونوں ملکوں کے مابین جو غلط فہمیاں پیدا ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے خطے میں کشیدگی اور تناﺅ کا ماحول قائم ہوا ہے کو دور کرنے کے لئے دونوں ملکوں کی سیاسی قیادت کے ساتھ رابطہ قائم کیا ہے جان کیربی نے کہا کہ امریکہ جنوبی ایشیاءکے خطے کو ایک اور جنگ میں دھکیلنے کے مخالف ہے اور ہم خطے میں پائیدار امن کے حامی ہیں اور برصغیر کی دو بڑی نیوکلیئر طاقتوں کے مابین بہتر تعلقات کے بھی خواہشمند ہیں ۔ انہو ںنے کہا کہ بھارت پاکستان کی سیاسی قیادت کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تشدد مسائل کا حل نہیں ہیں بلکہ بات چیت کے لئے ماحول کو سازگار بنائیں اور گفت و شنیدکے ذریعے اپنے مسائل حل کرنے کے لئے کوشش شروع کریں ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے لوگوں کو کافی مصائب و مشکلات کا سامنا ہے جن کا ازالہ کرنا سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے اور جس کے لئے لازمی ہے کہ خطے میں امن ، ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے بھارت پاکستان ایک دوسرے کے قریب آئیں ۔
بریکنگ نیوز
- محمد عامر پی ایس ایل 12 میں اوورسیز کھلاڑی کے طور پر رجسٹر ہوں گے
- آبنائے ہرمز پر معاہدہ طے، امریکہ اور ایران مذاکرات کے لیے تیار: ٹرمپ
- جنوبی کوریا میں تاریخ کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ، پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی
- سابق سری لنکن فاسٹ بولر رومیش پاتھیرگے نے جیولن میں ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کو شکست دے دی
- بھارت اسرائیل کو اسلحہ بھیج کر غزہ میں مبینہ نسل کشی کا حصہ بن سکتا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
- ایران پر حملے کا منصوبہ مؤخر، ٹرمپ نے جلد معاہدہ ہونے کی امید پر فوجی کارروائی روک دی
- پاکستان میں برفانی تودہ گرنے سے لاپتا تمام 10 کوہ پیما جاں بحق، مہم چلانے والی کمپنی نے تصدیق کر دی
- پاکستان اور کینیڈا کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے بحال ، کینیڈین ایئرلائن نے منظوری کے لیے درخواست دے دی۔
- ٹرمپ: ایران پر امریکی حملہ روک دیا معاہدہ طے پانے کے قریب
- شمالی وزیرستان آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک، میجر حافظ احسان الٰہی نے جامِ شہادت نوش کیا
- سیف الملوک جھیل پر سیاحوں کا داخلہ حفاظتی خدشات کے باعث بند کر دیا گیا
- خیرات کی سیٹوں پر بیٹھے ہوئے ہم پر چڑھائی نہ کریں صوبائی وزیر سندھ سعید غنی
- بلاول بھٹو حکومت کی الٹی گنتی کروانے سے پہلے اپنے والد سے استعفیٰ لیں جو ہمارے ووٹ سے صدر بنے عظمیٰ بخآری
- 30 سال کا سفر تین سال میں طے کرنے والے ہمیں مشورے نہ دیں رانا ثنا اللہ کا محسن نقوی کو قرارہ جواب
- پیپلز لبریشن آرمی کا 99 واں یومِ تاسیس، جی ایچ کیو میں پروقار تقریب فیلڈ مارشل عاصم منیر، چینی سفیر ژانگ زیڈونگ، ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ کی شرکت
- یوکرین پر روس کا بڑا رات بھر حملہ، 35 میزائل اور 185 ڈرون داغے گئے: زیلنسکی
- مسلم لیگ (ن) کے رکنِ قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- گلگت بلتستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی
- ارشد ندیم اپنے کامن ویلتھ جیولن گولڈ کا دفاع نہ کر سکے، نویں پوزیشن پر اختتام
- فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز کا تمغہ جیتنے والی پاکستان کی پہلی خاتون باکسر بن گئیں
