تازہ تر ین

الزام خان اور قلابازی خان کیلئے خطرہ ….تہلکہ خیز خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں دانیال عزیز اور مائزہ حمید نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج خود کو الزام خان اور قلابازی خان تسلیم کرلیا ‘ بدعنوانی کے علمبردار اپنے صوبے کی حالت دیکھیں‘ پی ٹی آئی کے وکلا نے تسلیم کیا کہ جو ثبوت انہوں نے پیش کئے وہ اخباری تراشے اور مذاق ہیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بات وہیں کی وہیں کھڑی ہے۔ دن بدن بات ثابت ہوتی جارہی ہے کہ حکومتی موقف درست ہے۔ عمران خان نے کل خود کہا کہ ان کا کام الزام لگانا ہے۔ عمران خان نے خود کو آج الزام خان اور قلابازی خان تسلیم کرلیا ہے اور عوام نے عمران خان کو پہچان لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے وکلاءنے تسلیم کیا کہ جو ثبوت انہوں نے پیش کیا ہے وہ مذاق ہے۔ سیاسی مقاصد کی خاطر عمران خان ثبوت ہونے کا دعویٰ کرتے رہے اور عدالت میں کیس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کرپشن کی بات کرتے ہیں تو کے پی کے میں کرپشن کا حال سب کے سامنے ہے۔ عمران خان نے کے پی کے میں احتساب کمیشن کے سربراہ کو فارغ کیا اور اب بدعنوانی کے خاتمے کے علمبردار اپنے صوبے کی حالت دیکھیں۔ اس موقع پر مسلم لیگ مائزہ حمید نے کہا کہ سماعت میں تحریک انصاف نے ای میلز کے سہارے لئے اور عمران خان مسلم لیگ ن کو 2018 کے انتخابات میں اپنے لئے خطرہ سمجھتے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain