تازہ تر ین

ہر عمر میں جلد کو ترو تازہ رکھنے کا آسان نسخہ

سالوں جلد کی تروتازگی کو بحال رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ کم عمری سے اس کا خیال رکھا جائے جبکہ ہم لوگ جب تک تیس سے اوپر نہ ہوجائیں تب تک اپنی جلد کو سنجیدگی سے لیتی ہی نہیں ہیں۔
ٹین ایجر۔ میک اپ سے اجتناب!
عموماً نوعمر لڑکیوں کو لگتا ہے کہ انہیں اپنی جلد کے ساتھ کئی تجربات کرنے چاہئیں۔ اس لئے جو بھی میسر ہوتا ہے وہ اسے چہرے پر ملنے میں ذرا بھی تردد نہیں برتتیں۔ حالانکہ اس کی ضرورت نہیں۔ نوعمر لوگوں کی جلد بھی جوان ہوتی ہے اس لئے کسی خاص ٹریٹمنٹ کی بھی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس عمر میں سب سے بڑا مسئلہ ایکنی کا ہوتا ہے۔ دوسرا سورج سے جلد کو جتنا بچایا جائے گا اتنا ہی چہرہ روشن رہے گا۔ ایکنی کی صورت میں بھی دانوں کو چھیلنے اور چھیڑنے سے پرہیز کریں۔ سورج سے بچنے کے لئے سن بلاک لگانے سے بھی گریز نہ برتیں۔ اس کے علاوہ ٹین ایجرز کو چاہئے کہ وہ جتنا ممکن ہوسکے کم سے کم میک اپ کا استعمال کریں۔ اگر آپ کم عمری ہی سے میک اپ کی تہیں چہرے پر جمانے لگیں تو یقین کیجئے چند ہی سالوں میں جھریاں نمودار ہونے لگیں گی۔
بیس سے تیس برس کی عمر میں خشکی سے بچائیں:
جب آپ کی ٹین ایج گزر چکی ہو اور آپ تیس کے قریب ہوں تو جلد پر بڑھتی عمر کے اثرات آہستگی سے سرایت کرنے لگتے ہیں۔ ان اثرات کی پیش قدمی کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ چہرے کو ہر عمر میں بچانا چاہئے کیونکہ سورج الٹرا وائلٹ شعائیں نہ صرف قبل از وقت جھریوں بلکہ کینسر جیسے موذی مرض کا سبب بھی بنتی ہیں۔ اس عمر میں آپ کا لائف سٹائل بھی بدل چکا ہوتا ہے۔ ہوسکتا ہے آپ کو دن بھر میک اپ میں رہنا پڑتا ہو ایسی صورت میں جلد خشک ہونے لگتی ہے اور روکھی پھیکی دکھائی دیتی ہے۔ اس کا بہترین حل ایک اچھے موئسچرائزر کے استعمال میں چھپا ہے۔ مارکیٹ میں کولاجن کی پیداوار کیلئے کیمیکلز سے بھرپور کریمیں موجود ہیں لیکن یاد رکھئے اس عمر میں بھی جلد کو لاجن پیدا کرتی ہے بس اسے موئسچرائزر رکھیں گی تو اس کی پیداوار خود بخود تیز ہوجائے گی اور اگر آپ تیس کے قریب پہنچ چکی ہیں تو جھریوں کا خاتمہ آپ کا سب سے بڑا مقصد ہونا چہئے۔
چالس سے پچاس برس کی عمر۔ تجدید شباب:
جیسے ہی آپ چالیس کی دہلیز پر قدم رکھتی ہیں تو جلد کو لاجن کی پیداوار انتہائی کم کردیتی ہے اور یوں چہرے پر بڑھتی عمر کے اثرات واضح طور پر نمایاں ہونے لگتے ہیں۔ جلد ڈھلکنے لگتی ہے۔ اس عمر میں جلد کو شاداب رکھنے والی کریموں کا استعمال کرنا چاہئے۔ دن اور رات میں استعمال ہونے والی کریمیں جو جھریوں سے نبٹ سکیں ایسے مالک جن میں وٹامن سی وافر پایا جاتا ہو ماہر جلد کے پاس بھی وقتاً فوقتاً جاتے رہنا چاہئے۔ اس عمر میں جلد کو خصوصی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ لیکن ایک بات یاد رکھئے ہر عمر کا اپنا ایک تاثر ہوتا ہے۔ عمر بڑھنے کے ساتھ اپنی دلکشی نہ کھوئیں لیکن کم عمر نظر آنے کیلئے اوچھی حرکتوں سے بھی گریز ضروری ہے۔ وہ خواتین جو کم عمر نظر آنے یکلئے بوٹوکس کا سہارا لیتی ہیں انہیں ذہن میں رکھنا چاہئے اس سے بڑا زہر اور کوئی نہیں۔ اپنی جلد کو تا دیر تروتازہ اور شاداب رکھنے کیلئے اپنی غذا کو بہتر بنائیں کافی اور چائے کا استعمال کم اور پانی زیادہ پیئیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain