سڈنی(ویب ڈیسک) یسابق ٹینس پلیئر نک لینڈیل کو میچ فکسنگ پر 7 برس پابندی کی سزا دے دی گئی، وہ 2013 میں اس واقعے کے فوری بعد ریٹائر ہوگئے تھے،جرم ثابت ہونے پر انھیں 35 ہزار امریکی ڈالر جرمانہ عائد کیاگیا ہے۔حالیہ سزا کے بعد اب لینڈیل کے دوبار کیریئر شروع کرنے کا کوئی امکان باقی نہیں رہا ہے، انھیں گذشتہ برس نیوساؤتھ ویلز کی عدالت نے بھی ایک ہزار آسٹریلین ڈالر جرمانہ عائد کیا تھا، ٹینس انٹیگریٹی یونٹ ( ٹی آئی یو) کا کہنا ہے کہ لینڈیل پر 2013 میں جونیئر آسٹریلین ایونٹ میں دانستہ طور پر میچ ہارنے کا الزام تھا، ان کے دیگر دو پلیئرز برینڈن والکن اور ایساک فروسٹ بھی اس معاملے پر گرفت میں آئے ہیں، حال ہی میں آسٹریلین اوپن کے جونیئر چیمپئن اولیور اینڈرسن پر بھی میچ فکسنگ کے الزامات عائد ہوئے تھے۔