ٹوکیو (نیٹ نیوز) دنیا کے اکثر ممالک میں ایک انگلی کے اشارے کو معیوب اور توہین آمیز سمجھاجاتاہے لیکن جاپان میں نہ صرف اسے برا نہیں سمجھاجاتا بلکہ اس کا کچھ بہت ہی اچھا مطلب لیا جاتا ہے۔ جاپانی اشاروں کی زبان میں ہاتھ کی درمیانی انگلیوں میں سے ایک کو دکھانا جاپانی لفاظ “ANI”کے مترادف ہے جس کا مطلب بڑا بھائی ہے جبکہ درمیان والی دو انگلیاں باری باری دکھانا لفظ “KYOUDAI”کے مترادف ہے جس کا مطلب بھائی یا بہن ہے۔ جاپانی بچوں کو شروع سے ہی ہر انگلی کے ساتھ منسوب نام کے متعلق تعلیم دی جاتی ہے۔ انگوٹھا باپ کوظاہر کرتا ہے جبکہ شہادت کی انگلی ماں کو ظاہر کرتی ہے۔ درمیانی انگلی بھائی اور انگوٹھی والی انگلی بہن کو ظاہر کرتی ہے۔ اسی طرح چھوٹی انگلی بے بی فنگر کہلاتی ہے۔ اگرچہ جاپانیوں کے ہاں ہر انگلی ایک مقدس رشتے کی علامت ہے۔