Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ میں پاکستان کو عبرتناک شکست، انگلینڈ نے اننگز اور 103 رنز سے میچ جیت لیا
    • انگریزی اخبار ’دی ٹیلی گراف‘ نے پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کو گزشتہ نصف صدی کی مایوس کن ترین ٹیم قراردیدیا۔
    • ترکیہ نے نیتن یاہو کے عالمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
    • پاکستانی ترانے کیلئے 6 ماہ اردو زبان کی کلاسز لیں، برطانوی گلوکارہ لورا رائٹ
    • بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 49 دہشتگرد ہلاک
    • بین کٹنگ اور ایرن ہالینڈ کے گھر ننھے مہمان کی آمد، خوبصورت تصاویر شیئر کر دیں
    • غزہ میں 94 فیصد آبادی کے پاس رہنے کیلئے چھت نہیں ہے، اقوام متحدہ
    • میرے گانے غلط کاموں کیلئے استعمال نہ کریں، آریانا گرانڈے ٹرمپ کی ٹیم پر شد ید برہم
    • پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق بلند پہاڑی مقام پر طبی ایمرجنسی کے بعد انتقال
    • 5 ماہ کے دوران خلیجی ممالک سے 21 ہزار 951 پاکستانی ڈی پورٹ
    • سندھ میں فائر فائٹنگ نظام جدید بنانے کے لیے چینی کمپنی کی بڑی پیشکش
    • عمران خان نے ہمیشہ مجھ سے محبت کی، اب بھی ملاقات کی خواہش ہے:شعیب اختر
    • عامر خان نے معین اختر کی تمام اقساط مانگ لیں، کہا ایسا اداکار کبھی نہیں دیکھا ،aداکارہ ثروت گیلانی
    • عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
    • چیف آف ڈیفنس فورسز کے نئے عہدے کو باضابطہ تسلیم کرنے کے لیے قانون منظور
    • عروج ممتاز نے پاکستانی فاسٹ بولنگ کے زوال کا ذمہ دار بابر اعظم کو قرار دے دیا
    • بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ
    • یمنی حوثیوں کے سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
    • سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    سبزیوں سے کیمیکل صاف کرنے کا آسان گھریلو طریقہ

    By Khabrain Newsمارچ 3, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email
    • لاہور: (ویب ڈیسک) سبزیوں کو نمکین پانی میں بھگو کر ان کی سطح سے کیمیکل کو کم کیا جا سکتا ہے، جس سے روزمرہ کی سبزیاں زیادہ صاف اور محفوظ ہو جاتی ہیں۔

    گھر میں سبزیوں کو دھونا ایک معمول کی بات ہے، مگر صرف نلکے کے پانی سے جلدی سے گزار دینا ہمیشہ کافی نہیں ہوتا، کھیتوں میں استعمال ہونے والی زرعی ادویات (پیسٹی سائیڈز)، مٹی اور جراثیم اکثر سبزیوں کی سطح پر موجود رہتے ہیں۔

    اگرچہ ایسا ممکن نہیں کہ گھر پر تمام کیمیائی اثرات مکمل طور پر ختم ہوجائیں، لیکن چند سادہ طریقوں سے انہیں کسی حد تک دور کیا جاسکتا ہے، ان ہی مؤثر اور آسان طریقوں میں سے ایک ہے نمک والا پانی۔

    نمک پانی میں گھل کر ایک ہلکا سا محلول بناتا ہے جو سبزیوں کی سطح پر جمی مٹی، چھوٹے کیڑے اور کچھ حد تک زرعی ادویات کے ذرات کو ڈھیلا کرنے میں مدد دیتا ہے۔

    خاص طور پرتہہ داریا باریک دراڑوں والی سبزیوں گوبھی، پھول گوبھی اور پالک کی صفائی میں یہ طریقہ زیادہ فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، تاہم یہ بات ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ یہ طریقہ صرف سطح پر موجود کیمیکل کے ذرات کو کم کرسکتا ہے اندر جذب شدہ کیمیکلز کو صاف نہیں کرتا ہے۔

    سبزیوں کو نمک سے صاف کرنے کا درست طریقہ

    ایک بڑے برتن میں صاف پانی لیں اور فی لیٹر پانی میں ایک سے دو چائے کے چمچ عام نمک شامل کریں، اچھی طرح ہلائیں تاکہ نمک مکمل طور پر حل ہو جائے، پانی ہلکا سا نمکین ہو، زیادہ تیز نہ ہو۔

    سبزیوں کو پہلے سادہ پانی میں ہلکا سا دھو لیں تاکہ اوپر جمی مٹی اتر جائے، اس سے نمک والا پانی زیادہ مؤثر رہے گا، سب انہیں نمک ملے پانی میں ڈبو دیں اور تقریباً 10 سے 15 منٹ تک رہنے دیں، پتوں والی سبزیوں کے پتے الگ کر کے ڈالیں تاکہ پانی اندر تک پہنچ سکے۔

    سخت چھلکے والی سبزیوں جیسے آلو، کھیرا یا بینگن کو ہاتھ سے ہلکا سا رگڑیں، پتوں والی سبزیوں کو پانی میں آہستہ سے ہلائیں تاکہ چھپی ہوئی گندگی بھی نکل جائے۔

    نمک والے پانی سے نکالنے کے بعد سبزیوں کو دوبارہ صاف بہتے پانی میں اچھی طرح دھونا ضروری ہے تاکہ نمک اور ہٹی ہوئی مٹی مکمل طور پر صاف ہو جائے۔

    سبزیوں کو چھلنی میں رکھ کر پانی نتھار لیں، اگر ضرورت ہو تو صاف کپڑے سے خشک کر لیں، خشک سبزیاں زیادہ دیر تک محفوظ رہتی ہیں اور پکانے میں بھی بہتر نتائج دیتی ہیں، یاد رکھیں زیادہ دیر تک بھگونے سے سبزیوں کی ساخت متاثر ہو سکتی ہے، کبھی بھی نمک والے پانی سے نکال کر فورا نہیں پکائیں بلکہ اسے پہلے لازمی دھوئیں۔

    چند اضافی منٹ اور صرف نمک اور پانی کی مدد سے آپ اپنی روزمرہ اسبزیوں کو پہلے سے زیادہ صاف اور محفوظ بنا سکتی ہیں۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.