لاہور(ویب ڈیسک)نائب کپتان سرفراز احمد کے متبادل سے متعلق سلیکشن کمیٹی اور ٹیم مینجمنٹ میں معاملات طے پاگئے ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ میں کامران اکمل کے حوالے سے اتفاق رائے ہوگیا ہے جس کے مطابق انہیں سرفراز احمد کی جگہ آسٹریلیا سے ون ڈے سیریز میں شامل کیا جائے گا،قومی ٹیم کے نائب کپتان کو والدہ کی علالت کی وجہ سےدورہ ا آسٹریلیاادھورا چھوڑ کر واپس آناپڑا ہے .پینتیس سالہ کامران اکمل ساڑھے تین سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کررہے ہیں ،انہوں نے ا آخری میچ بھارت کیخلاف چیمپئنز ٹرافی میں کھیلا تھاقائد اعظم ٹرافی میں ان کی پرفارمنس شاندار رہی جس میں انہوں نے اناسی رنز کی اوسط سے ایک ہزار پینتیس رنز بنائے تھے ,محمد عرفان والدہ کے انتقال کی وجہ سے پاکستان میں موجود ہیں اور ا±ن کی جگہ جنید خان کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے.دوسری جانب آسٹریلیا کیخلاف پہلے ایک روزہ میچ کیلئے گرین شرٹس بھرپور تیاروں میں مصروف ہے ،،ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیر نگرانی کھلاڑیوں کو بیٹنگ ،بالنگ اور فیلڈنگ کیساتھ فٹنس کی خصوصی ڈرلز کرائی گئیں .بالنگ کوچ اظہر محمود نے گیند بازوں کو خصوصی ٹپس دیں۔پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ڈے نائٹ میچ تیرہ جنوری کو کھیلا جائے گا۔