تازہ تر ین

آرمی چیف سے رانا ثناءاﷲکے بیان کا شکوہ, نیوز سکینڈل پر سوالات

راولپنڈی‘کھاریاں (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک کے لیے جان کی قربانی دینے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے اور اس کا وقار بےلوث کارکردگی کے ذریعے برقرار رکھا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سینٹرل کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کھاریاں اور جہلم میں پارہ رینجرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو ہیڈ کوارٹرز سینٹرل کمانڈ میں آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ انہوں نے جہلم میں فائرنگ مقابلوں کے آخری مرحلے کا مشاہدہ کیا اور آرمی فائرنگ مقابلے کے اختتامی سیشن کا معائنہ بھی کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پرجواںوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ نے آپریشن ضرب عضب میں کاو¿نٹر ٹیررازم آپریشن میں خدمات پر افسران کی خدمات کو سراہا اور ملک کے لیے جان کی قربانی دینے والے شہدا اور جنگ میں زخمی ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج عظیم ادارہ ہے اور ادارے کی عزت کے لیے ہمیں بے لوث خدمت انجام دینا ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فوجی افسروں نے کئی سوالات کیے۔ افسران نے فوجی عدالتوں سے متعلق رانا ثناءاللہ کا بیان اور ڈان لیکس پر سوال اٹھائے۔ افسران نے کہا ڈان لیکس کی تحقیقات اب تک مکمل نہیں ہو سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران نے آرمی چیف سے شکوہ کیا کہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے فوجی عدالتوں کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی۔ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے فوجی افسران کے سوالوں کے تفصیلی جوابات دیئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain