تازہ تر ین

بھارتی فوجی پاکستان کے قبضے میں ….واپسی کی کوئی امید نہیں….مودی سرکار کی نیندیں حرام

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) پاکستان کے ایک سینئر حکومتی عہدیدار کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) عبور کرنے والے گرفتار بھارتی فوجی نے نادانستہ طور پر سرحد پار کی تھی لیکن اب تک اس کی واپسی کیلئے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ میڈیا رپو رٹ کے مطابق یہ بھارتی فوجی اہلکار اس روز ایل او سی عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا جس روز ہندوستانی فورسز نے آزاد کشمیر کی سرحد پر سرجیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ کیا تھا۔حال ہی میں بھارت کے اسٹیٹ منسٹر فار ڈیفنس سبہاش بھومرے نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان آرمی نے بھارتی فوجی چندو چوون کو رہا کرنے کی یقین دہائی کرائی ہے، جس کے بعد پاکستانی عہدیدار نے بتایا کہ ‘سرحد پار کرنے والے بھارتی فوجی سے تاحال تفتیش جاری ہے’۔سینئر سرکاری عہدیدار نے مذکورہ فوجی کی واپسی کیلئے بھارتی انتظامیہ سے کی جانے والی کسی بھی یقین دہانی کے دعوے کو مسترد کیا، ان کا کہنا تھا کہ ‘اسے واپس انڈیا کے حوالے کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، جیسا کہ تفتیش اب بھی جاری ہے’۔یاد رہے کہ بھارتی فوجی کو گذشتہ سال گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک اس حوالے سے پاکستانی موقف میں کئی مرتبہ تبدیلی آچکی ہے۔اس وقت کے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوہ نے ابتدائی طور پر ایسی کسی گرفتاری سے انکار کیا تھا لیکن بعد ازاں کچھ روز گزرنے کے بعد انھوں نے کہا تھا کہ اس حوالے سے تصدیق اور توثیق کا طریقہ کار جاری ہے۔ ادھرسبہاش بھومرے نے جنوبی ممبئی میں مزاگان ڈوکس لیمٹڈ پر اسکورپین کلاس آبدوز ‘کھاندری’ کی افتتاحی تقریب کے بعد کہا تھا کہ ‘انھوں (پاکستان) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چندو چوون زندہ ہے، اور وہ تحقیقات کے بعد اسے رہا کریں گے جو کہ تکمیل کے مراحل میں ہے’۔بعد ازاں پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے مذکورہ وزیر کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ‘ہم ڈائریکٹر جنرل آف ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم اوز) کی سطح پر اسے رہا کرانے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں، اب تک اس حوالے سے بھارت کے ڈی جی ایم او نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے 15 سے 20 مرتبہ بات کی ہے’۔ان کا کہنا تھا کہ ‘آخری مرتبہ اس حوالے سے دو روز قبل بات ہوئی ہے، انھوں (پاکستان) نے کہا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے والی ہے اور چندو چوون کو جلد رہا کردیا جائے گا’۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ چندر چوون کا تعلق لوک سبھا سے تعلق رکھنے والے سبہاش بھومرے کے حلقے سے ہے، جن کا کہنا ہے کہ ‘میں اس کے اہل خانہ سے مستقل رابطے میں ہوں’۔یہ بھی یاد رہے کہ چندر چوون کو گذشتہ سال 30 ستمبر کے روز ‘نادانستہ’ طور پر سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر مبینہ طور پر گرفتار کیا گیا تھا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain