تازہ تر ین

بھارتی آرمی چیف نے سوشل میڈیا کا سہارا کیوں لیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کے قریب مقیم لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے اور فوج جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کا بھرپور جواب دینے سے نہیں ہچکچائے گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل بپن راوت نے ملک کیلئے جانیں دینے والے فوجیوں کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ کنٹرول لائن کے قریب رہنے والے لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے اور بھارتی فوج جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا بھرپور جواب دینے سے نہیں ہچکچائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے چین کے ساتھ شمالی سرحدوں پر اعتماد سازی کے بعد اقدامات کیے ہیں تاکہ کشیدگی کو ختم کیاجاسکے ۔ اس موقع پر انہوں نے فوجیوں کو اپنے مسائل کوسوشل میڈیا پر لانے کی بجائے مناسب فورم پر اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اگر ان کے مسائل کو مناسب فورم پر حل نہ کیا جائے تو وہ ان سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ ہمارے چند دوستوں نے سوشل میڈیا پر اپنی شکایات کا ذکر کیا جس سے سرحدوں پر تعینات جوان متاثر ہوئے انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں کنٹرول لائن پر تعینات ایک بھارتی فوجی نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں اس نے غیر معیاری کھانا دئیے جانے کی شکایت کی تھی ۔ اس ویڈیو سے دنیا بھر میں بھارتی فوج کی بدنامی ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain