تازہ تر ین

پاکستان میں آرٹسٹ کو حکومت کی کوئی سپورٹ نہیں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ٹی ایٹ ۵میں میزبان آمنہ ملک سے گفتگو کرتے ہوئے گلوکار شاہد نذیر نے کہا کہ ون پاﺅنڈ فش گانے کو دنیا بھر میں پسند کیا گیا صرف پاکستان میں یہ گانا ریلیز نہیں ہوا ۔یہاں کوئی میوزک کمپنی ہی نہیں ہے پاکستان میں آرٹسٹ کو کوئی حکومت کی کوئی سپورٹ نہیں جبکہ انڈیا آرٹسٹ کو پروموٹ کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے لیکن لوگوں کے پاس وسائل نہیں۔ ون پاﺅنڈ فش گانے کی مقبولیت دیکھتے ہوئے اسے پنجابی میں بھی ریلیز کیا تھا۔میری گلوکاری کی ابتداء وہاں سے ہوئی جہاں انتہا ہوتی ہے۔ ون پاﺅنڈ فش گانے پر پاکستانی عوام سے خوب پذیرائی ملی انہوں نے کہاکہ ن لیگ کا بہت بڑا مداح ہوں۔ حکومت اگر آرٹسٹ کو سپورٹ کرے تو انہیں بھارت جا کر پرفارم نہ کرنا پڑے۔اداکار شان میں شاہ رخ سے زیادہ ٹیلنٹ ہو سکتا ہے لیکن ویسا پلیٹ فارم نہیں ہے۔ میرے گانے ون پاﺅنڈ فش کی ویڈیو یونیورسل آف انڈیا نے لانچ کی تھی کبھی شوچا بھی نہیں تھا کہ گلوکاری میں انٹری ہو گی اور اتنی مقبولیت ملے گی۔کبڈی کے مایہ ناز کھلاڑی شفیق چشتی نے کہا کہ بھارت صرف جیتنے کے لیے کھیلتا ہے چاہے لیگل ہو یا ان لیگل۔بھارت میں عرصے سے کبڈی ورلڈ کپ ہو رہے ہیں ہر بار قومی ٹیم اس میں حصہ لیتی ہے اور دوسرے نمبر پر آتی ہے لیکن کہ انڈیا دھوکے بازی سے جیت جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپ میں کبڈی کلبوں میں کھیلی جاتی ہے جبکہ برطانیہ ، کینیڈا اور جاپان سمیت دیگر ممالک میں بھی کھیلی جاتی ہے۔ کبڈی کھیلنے کے لیے خاص خوراک بہت ضرور ی ہے۔ ملک میں کبڈی کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے حکومتی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے بچپن سے ہی کبڈی کا بہت شوق تھا میرے والد ایک کسان تھے وہ مجھے روکتے تھے لیکن میں چھپ چھپ کر کبڈی کی تربیت لینے جاتا تھا اپنے بچوں کو ضرور کبڈی کی تربیت دوں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain