نئی دہلی(خصوصی رپورٹ)بھارتی فوجی نے اپنے افسران پر ہی” سرجیکل سٹرائیک“ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسران کی بیگمات فوجیوں سے جوتے پالش اور اپنے کتوں کی خدمت کرواتی ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی فوجیوں نے سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے ایک بار پھر ایک ایسی ویڈیو جاری کی ہے جس میں فوجی نے بھارتی حکومت اور فوج کے اعلی حکام کو شرم دلواتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی افسروں کی بیگمات ان سے اپنے جوتے پالش ہیں اور پھر ہم سے اپنے کتوں کی خدمت گاری اور ہم سے کتے ٹہلواتی ہیں۔یاد رہے ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرا بھارتی فوجی ہے جس نے سورماں کی فوج کا شرمناک چہرہ ساری دنیا کے سامنے عیاں کیا ہے۔یاد رہے اس سے قبل ایک بی ایس ایف کے جوان نے ویڈیو میں کہا تھا کہ ان کو کھانے کیلئے پتلی دال جس میں صرف پانی اور ہلدی ہوتی ہے دی جاتی ہے اور اعلی حکام کھانے کو بیچ دیتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیوز آنے کے بعد بھارت کے نئے آرمی چیف بپن راوت کو آئینہ دکھانا اچھا نہ لگا اورکہا کہ فوجی جوان سوشل میڈیا سے دور رہیںان کو جو بھی مسائل ہیں وہ حکام کو بتائیں نہ کہ ساری دنیا کے سامنے ڈھنڈورا نہ پیٹیں۔
Trending
- مری: قربانی کیلئے لایا گیا بیل گہری کھائی میں جاگرا، موقع پر ذبح کرنا پڑا
- قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے تک فریز کرنا کتنا محفوظ ہے؟ ماہرین نے اہم طبی حقائق بتا دیے
- سوشل میڈیا نوجوانوں کیلئے سگریٹ نوشی جتنا خطرناک قرار!
- مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد
- آسٹریلوی کپتان مچل مارش پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
- معروف بھارتی اداکار انتقال کرگئے
- صدر زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر رہنماؤں نے نماز عید کہاں ادا کی؟
- گوگل ماہرین کی ’زیرو-ڈے‘ ایکسپلائٹ سے متعلق تشویشناک رپورٹ پیش
