تازہ تر ین

” ن لیگ“ کو دن میں تارے نظر آ جائینگے اگر ایسا ہوا تو ….

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سنیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پارٹی میں فیصلے بلاول بھٹو کر یں گے آصف زداری کی ”رائے “لینے میں کوئی حرج نہیں ‘پانامہ کیس اتنا مشکل نہیں کیونکہ اس میں نوازشر یف اور انکے بچوں کے ”اعترافیات “موجود ہیں‘چوہدری نثار یہ کیوں نہیں بتاتے انکو پاس کون پیپلزپارٹی کے مطالبات لےکر آیا ؟۔ اپنے ایک ٹی وی انٹر ویو میں پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ بلاول بھٹو پارٹی کی قیادت کر رہے ہیں اور پیپلزپارٹی کا مستقبل بہت روشن ہے جہاں تک آصف زرداری کا تعلق ہے تو وہاں پانچ سال پاکستان کے صدر مملکت رہے ہیں اور پاکستان کی سیاست کو مکمل طوپر سمجھتے ہیں اس لیے ان سے رائے لینے میں کوئی حرج نہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت کرپشن کر نے میں کوئی ثانی نہیں رکھتی مگر آج تک وہ خود کو احتساب سے بھی بچا رہے ہیں اگر شفاف احتساب ہو گاتو (ن) لیگ والوں کو دن میں تارے نظر آجائیں گے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain