تازہ تر ین

پانامہ کیس ….وزیر اعظم پھنس گئے

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے درباریوں کا کام صرف صفائیاں دینا ہے جب کہ یہ سپریم کورٹ میں نہیں بلکہ باہر آکر صفائیاں پیش کرتے ہیں۔ آج نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ وزیر اعظم نے اسمبلی میں جو تقریر کی اس کو استثنیٰ ہے لہذا اس پر بات نہ کی جائے، اس کا مطلب ہے نواز شریف نے اسمبلی میں جھوٹ بولا جب کہ وزیراعظم نے خود اسمبلی میں کہا تھا کہ ان کے پاس سب کچھ موجود ہے لیکن یہ پھنس چکے ہیں کیونکہ اسمبلی میں تقریر نواز شریف نے ہمیں چپ کرانے کے لیے کی تھی، ان کا خیال نہیں تھا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں آئے گا اور انہیں دستاویزات جمع کرانا پڑیں گی اس لیے وہ مشکل میں آگئے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہوا جب آج نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ وزیراعظم کی اسمبلی میں تقریر کو نظر انداز کیا جائے، ملک کا سربراہ اسمبلی میں جھوٹ بول کر کس طرح کی مثال دے رہا ہے اور جب پارلیمنٹ میں وزیراعظم جھوٹ بولے گا تو اس اسمبلی کی کیا حیثیت رہ جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ابھی تک کوئی منی ٹریل نہیں دی اور قطری خط کو بعد میں دیکھیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain