تازہ تر ین

سندھ طاس معاہدے پرعالمی بینک اپنی ذمہ داریاں اداکرے، سینیٹ کمیٹی میں قرارداد منظور

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینیٹ کے تمام ارکان پر مشتمل کمیٹی نے متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد کے لیے اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں پوری کرے۔چئیرمین سینیٹ رضا ربانی کی زیرصدارت سینیٹ کی پورے ایوان پرمشتمل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں عالمی بینک کی جانب سے ثالثی عدالت کے قیام سے متعلق پیشرفت کا جائزہ اور بھارت کی جانب سے کشن گنگا اور رتلی ہائیڈرو پلانٹس پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا تنازع 1948 میں شروع ہوا 1960 میں سندھ طاس معاہدہ ہوا 1965 کی جنگ کے دوران بھی سندھ طاس معاہدہ چلتا رہا اور ہمارا وفد جنگ کے دوران بھی بھارت گیا تھا۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مودی نے شرقی دریاو¿ں کا ذکر کرکے عوام کو بے وقوف بنایا کیوں کہ مشرقی دریا تو پہلے سے ہی بھارت کے کنٹرول میں ہیں ہم پہلے ہی مشرقی دریا کا ایک بوند پانی استعمال نہیں کررہے۔ بھارت کے مغربی دریاو¿ں پر پراجیکٹ ہیں اور اس نے چناب پر 2 اور جہلم پر 3 منصوبے لگارکھے ہیں تاہم وہاں کوئی ڈیم بنایا گیا ہے اور نا ہی وہاں کبھی پانی روکا گیا ہے۔


اہم خبریں
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain