Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • سعودی عرب کے کنگ خالد ایئر بیس پر حوثیوں کا میزائل، ڈرون حملہ
    • عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کرلی
    • پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی
    • پاکستان پر 50 فیصد جرمانہ WTC کے 11 پوائنٹس کٹ گئے
    • اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی
    • ٹرافی تنازع پر بھارتی کوچ کی وضاحت، فیصلہ بی سی سی آئی کا تھا
    • الیگزینڈر زوریف نے یو ایس اوپن جیت لیا سال کا دوسرا گرینڈ سلیم اپنے نام کرلیا
    • بیوروکریسی کی ملی بھگت نان کسٹم پیڈ سمگل شدہ گاڑیوں کی بھر مار مافیا کروڑوں کھیلنے لگا
    • لاہور میں کہیں ہلکی کہیں زیادہ بارش اگلے3 دن مزید بارش
    • ایل ڈی اےافسران کی سر پرستی علی ٹائون شان بھٹی روڈ پر غیر قانونی تعمیرات جاری
    • سید یوسف رضا گیلانی کی پارلیمانی سفارت کاری کے عالمی سطع پر پاکستان کی موئثرآواز بن گئی
    • سرکاری ہسپتالوں کی پارکنگز میں مالی بے ضابطگیاں ٹھیکیدار وصولی جیبوں میں ڈالنے لگے
    • سندھ میں ریبیز کا ایک اور کیس تعداد 23 ہوگئی
    • ملک کے مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو مہم 21ستمبر سے شروع ہوگی
    • چوری ڈکیٹی کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی زیورات قیمتی اشیاء سے محروم
    • سہیل آفریدی ‘ علی امین میں اختلافات’ ڈی آئی خان کے فنڈز روک دئیے گئے
    • ایران،ترکیہ،عراقی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ،تنازعات کے پھیلائو کو روکنے کیلئے سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال
    • PTI کامارچ نہیں ہو گا’یہ مارچ کرتے نظرنہیں آرہے:شیرافضل مروت
    • لاہور میں دو افراد کی لاشیں برآمد ، مردہ خانے منتقل کر دیا گیا
    • طاقتور اور میسکولر خواتین کے معیار کی بنیاد میں نے رکھی بپا شاہ باسو
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عالمی یومِ خواتین پر حکومت سندھ کا اقدام؛ 300 پنک الیکٹرک اسکوٹیز خواتین میں تقسیم

    By Khabrain Newsمارچ 8, 2026
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ اور سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے عالمی یومِ خواتین کے موقع پر 300 پنک الیکٹرک اسکوٹیز تقسیم کی گئیں۔

    پنک الیکٹرک اسکوٹیز کی تقسیم کی تقریب کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وہ تمام خواتین کو عالمی یومِ خواتین کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ خواتین نہ ہوتیں تو ہم بھی نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یومِ خواتین صرف خواتین کا نہیں بلکہ ہر اس شخص کا دن ہے جسے ایک خاتون نے جنم دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں طویل عرصے تک خواتین کو نظر انداز کیا جاتا رہا مگر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے خواتین کو بااختیار بنا کر نئی تاریخ رقم کی۔ ان کے مطابق شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قیادت میں خواتین نے ثابت کیا کہ وہ ملک چلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں اور ایسے میں پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا تاریخی کارنامہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا ہے جبکہ پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دینے کا کریڈٹ بھی شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو جاتا ہے۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں یہ حقیقت ہمیشہ یاد رکھی جائے گی کہ خواتین کی ترقی اور بااختیاری کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے تاریخی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ فرسٹ وومن بینک کا قیام، خواتین کے لیے پہلا پولیس اسٹیشن اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام جیسے انقلابی اقدامات بھی پیپلز پارٹی نے متعارف کروائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی فلاحی منصوبہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے جسے بین الاقوامی سطح پر بھی تسلیم کیا گیا اور اس کا آغاز صدر آصف علی زرداری کے دور میں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اکیس لاکھ گھر بنانے کا اعلان کیا جن میں سے آٹھ لاکھ گھر تعمیر ہو چکے ہیں اور ان گھروں کے مالکانہ حقوق خواتین کو دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں خواتین کے لیے متعدد مواقع اور کوٹہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریال تالپور نے جنرل نشست پر انتخاب لڑا جبکہ آصفہ بھٹو زرداری اور شازیہ مری نے بھی جنرل نشست پر کامیابی حاصل کی۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے لڑکیوں کے لیے گرلز کیڈٹ کالج قائم کیا ہے اور خواتین کے لیے مختلف فلاحی پروگرام متعارف کروانا ہماری ذمہ داری اور فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے خواتین کے لیے پنک بس سروس شروع کی ہے جس میں خواتین ڈرائیورز کو بھی تعینات کیا گیا ہے اور یہ منفرد سہولت دنیا میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت خواتین کو پچاس لاکھ اسکوٹیز فراہم کرنے کا پروگرام شروع کر رہی ہے اور اس کے لیے کسی سفارش یا پرچی کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اسکوٹی حاصل کرنے کے لیے مستقل ڈرائیونگ لائسنس اور تعلیم یا ملازمت کا ثبوت درکار ہوگا جبکہ خواتین کو مفت ڈرائیونگ ٹریننگ بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت خواتین کو مفت اسکوٹیز دی جا رہی ہیں تاکہ انہیں پیٹرول کے اخراجات اور سفر کی مشکلات سے نجات مل سکے اور پنک اسکوٹی پروگرام کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیا جاتا ہے لیکن سندھ حکومت نے ایسے تاریخی کام کیے ہیں جو اس سے پہلے کسی نے نہیں کیے۔ انہوں نے کہا کہ تھرپارکر سے پورے پاکستان کے لیے کوئلہ نکال کر بجلی پیدا کرنا ایک بڑا کارنامہ ہے اور جس ڈمپر سے کوئلہ نکالا جاتا ہے اس کے ڈرائیور بھی خواتین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم خواتین کو خود کفیل بنانا چاہتے ہیں اور معاشرے کی سوچ میں مثبت تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تھر میں خواتین کو بااختیار بنایا گیا ہے اور وہاں ڈمپر ڈرائیور بھی خواتین ہیں۔

    تقریب میں صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، قاسم سراج سومرو، ڈپٹی میئر کراچی سلمان مراد، سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ، خواتین ارکانِ اسمبلی، سماجی شخصیات اور دیگر نے شرکت کی جبکہ تقریب سے صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی، نفیسہ شاہ، شرمیلا فاروقی، شرمین عبید چنائے، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب میں دفعہ 144 نافذ 5 یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی

      اسلام آباد میں ڈیموں اور ندی نالوں میں تیراکی پر 2 ماہ کی پابندی

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      تازہ ترین

      لاہور میں کہیں ہلکی، کہیں زیادہ بارش اگلے 3 دن مزید بارش

      سابق پاکستانی ہاکی کپتان خالد محمود 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

      27 ستمبر احتجاج؛ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کیلیے رابطے، سیاسی سرگرمیاں تیز

      خوبصورت بننے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، کاسمیٹک سرجری کے دوران معروف انفلوئنسر ہلاک

      سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی، عالمی مارکیٹ میں قیمت 4,400ڈالر سے نیچے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.