اسلام آباد (ویب ڈیسک)پارلیمنٹ ہاو¿س اسلام آباد میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے چیمبر کو ایک ڈاک موصول ہوئی جس میں کراچی کے علاقے سائٹ میں واقع ایک نجی بینک کی جانب سے جاری کردہ 10 کروڑ روپے کے فکسڈ ڈپازٹ کی رسید تھی۔خورشید شاہ اتنی خطیر رقم کی بینک سلپ دیکھ کر حیران رہ گئے اور اس سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ چیمبر کے عملے نے فوری طور پر متعلقہ بینک سے رابطہ کیا تو انتظامیہ نے اسے جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی کوئی رسید جاری ہی نہیں کی گئی۔اپوزیشن لیڈر نے تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کو خط لکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پتا لگایا جائے کہ 10 کروڑ کی جعلی رسید کے پیچھے کون ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں۔