ممبئی (خصوصی رپورٹ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ردھا کپور برقعہ اوڑھ کر ممبئی کی گلیوں میں گھومنے لگیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شردھا کپور برقع اوڑھ کر ممبئی کے علاقے ناگ پاڑہ کی گلیوں میں گھوم رہی ہیں جبکہ یہ کام وہ انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کی بہن کی زندگی پر بننے والی فلم کے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے کر رہی ہیں۔ شردھا کپور نے فلم کے لیے داﺅد ابراہیم کے بھانجوں اور دیگر خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ حسینہ پاریکر کی سکول ٹیچر سے بھی ملاقات کی ہے۔ واضح رہے کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور حسینہ پاریکر نے خود بھی فلم کے سیٹ پر پہنچ کر سب کو حیران کردیا تھا۔