تازہ تر ین

سند یا فتہ کرپٹ سیاستدان کون؟ بڑا رازفاش

اسلام آباد (ویب ڈسیک) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عوام نے نواز شریف کو تیسری بار منتخب کیا‘ عمران خان اداروں کی تضحیک اور عوام کا مذاق اڑا رہے ہیں‘ استثنیٰ نواز شریف نے نہیں عمران خان نے مانگا ہے‘ عمران خان تلاشی کے لئے تیار رہیں۔ منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے خلاف دلائل دہرائے جارہے ہیں۔ دوبارہ سے دستاویزات کی کیا ضرورت ہے مخالفین کو پتہ چل گیا کہ ان کے کیس میں جان نہیں۔ عمران خان کو الیکشن کمیشن میں منی ٹریل دینے کا کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی تحلیل ہوجائے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم امتناعی جاری نہیں کیا اب عمران خان تلاشی کے لئے تیار رہیں۔ جہانگیر ترین سند یافتہ کرپٹ ہیں جہانگیر ترین نے نوکروں کے ذریعے کروڑوں کا کاروبار کیا۔ عوام نے نواز شریف کو تیسری بار منتخب کیا۔ عمران خان اداروں کی تضحیک اور عوام کا مذاق ارا رہے ہیں مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ نواز شریف نے ایک اور فیتہ کاٹ دیا ہے۔ استثنیٰ نواز شریف نے نہیں عمران خان نے مانگا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain