تازہ تر ین

امتیا ز شیخ کی پی پی سے 65 کروڑ میں ڈیل، ڈاکٹر تنویر زمانی نے راز فاش کردیا

راولپنڈی(انٹرویو بشارت فاضل عباسی ، عکاسی الفت شاہ) زرداری اور بلاول نے اقتدار کی رسہ کشی میں پیپلز پارٹی کو تباہ کر دیا ہے، اب یہ مفاد پرستوں کے ٹولے کے علاوہ کچھ نہیں، عمران خان ایک اچھا سپورٹس مین ضرور ہے لیکن سیاستدان ہر گز نہیں کامیابی کا کوئی امکان نہیں ، ن لیگ نے ملک میں اتنا کام کروا دیا ہے کہ اگلے انتخابات میں بھی کامیاب ہوتی نظر آر ہی ہے۔ پانامہ لیکس صرف وقت کا ضیاع ہے ۔ زرداری صاحب میرے مقابلے میں الیکشن لڑنے کی بجائے ملک سے ہی بھاگ گئے ہیں۔ بہت جلد پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماءمیری پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ کرپشن کے دروازے بینظیر بھٹو شہید کے دور میں کھلے تھے۔ بلاول بھٹو کو عوام کو بتانا ہو گاکہ بی بی کا نام پانامہ لیکس میں کیوں آیا۔ زرداری سیاستدان نہیں بلکہ مفاہمتی سیاستدان ہیں۔ حسین حقانی نے نصرت بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور میری کردار کشی کی کیوںکہ ان کا خیال تھا کہ زرداری مجھے امریکہ کا سفیر بنانا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی کشتی ڈوب رہی ہے۔ کئی ٹکڑوں میں بٹ چکی ہے۔ اعتزاز ، قمر الزمان کائرہ بلاول بھٹو کو کپتان بنانا چاہتے ہیںجبکہ پارٹی کا مفاد پرست ٹولہ زرداری کو آگے لانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز موومنٹ کی سربراہ ڈاکٹر تنویر زمانی نے خبریں کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ زرداری نے NA 213 سے جب الیکشن میں حصہ لینے کا ارادہ کیا میں نے ان کے مقابلے میں الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کیا جس کے بعد زرداری نے الیکشن میں حصہ لینے کی بجائے راہ فرار اختیار کر لی اور ملک سے ہی باہر چلے گئے۔زرداری اقتدار اپنے بیٹے کے حوالے کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ پارٹی اور حکومتی اقتدار پر قابض رہیں۔ باپ اور بیٹا اقتدار کی رسہ کشی میں پارٹی کو تباہ کر چکے ہیں۔ اس لئے میں نے اپنی پارٹی بنائی ہے بہت جلد پیپلز پارٹی کے سینئر اور بااعتماد رہنماءمیرے ساتھ ہوں گے۔ ملک میں نیا چہرہ، نیا لیڈر اور شفاف پلیٹ فارم کی ضرورت ہے۔ اب ایک پارٹی کی حکومت بننے کا وقت گزر چکا آئندہ اتحادی حکومت بنے گی۔ پرویز مشرف ، سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری سمیت دیگر رہنماﺅں سے ملاقاتیںہوئی ہیں انہوں نے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ تمہارے اور عمران خان کے خیالات تقریبا ایک جیسے ہیں فرق صرف یہ ہے کہ تم پختہ ذہن ہو۔ تنویر زمانی کا عمران خان کے بارے میں کہنا تھا کہ عمران خان کو مغرب میں ایک اچھے سپورٹس مین کی حیثیت سے دیکھا جاتا ہے وہ سیاستدان نہیں ہے اور نہ ہی اس کو بولنا آتا ہے ۔ ان کے چاہنے والے ضرور ہیں جنہیں سیاسی پلیٹ فارم پر لانے میں ناکام ہوئے ہیں ان کا سیاسی مستقبل زیادہ روشن نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں تنویر زمانی نے بتایا کہ پانامہ لیکس صرف اور صرف وقت کا ضیاع ہے اس سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ نظام تو چلتا رہے گا۔ نواز شریف نے ملک میں اتنے کام کروا دیئے ہیں کہ آئندہ الیکشن میں بھی (ن) لیگ کی کامیابی یقینی نظر آرہی ہے آزاد کشمیر میں بھی ن لیگ کی حکومت ہے خیبر پختونخواہ میں بھی اکثریت حاصل کرے گی جبکہ سندھ میں بھی (ن) لیگ سیٹیں لے گی۔ پیپلز پارٹی میں امتیاز شیخ 65 کروڑ دے کر شامل ہوئے اس وعدے پر کہ اگلے الیکشن کے بعد ان کو وزیر داخلہ سندھ بنایا جائے گا۔ مصطفی کمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ ان کا ماضی کیا تھا۔ اتنی دیر سے پارٹی بنانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ میں نے بینظیر ، عمران خان کو جگہ دی کہ یہ لوگ ملک کیلئے کچھ کریںمگر انہوں نے مایوس کیا ورنہ میں بہت پہلے سیاست میں اپنی جگہ بناچکی ہوتی میں پارٹی کی تنظیم سازی کر رہی ہوں جدہ ، دبئی، اسلام آباد اور واشنگٹن ڈی سی میں پارٹی دفتر ہیں جبکہ پاکستان کے ہر ضلع میں دفتر بنا رہی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ میں غریب کی نمائندگی غریب ،مزدور کی نمائندگی مزدور ، معذور کی نمائندگی معذور، خواتین کی نمائندگی خاتون ہی کر سکتی ہے۔ امیر آدمی غریب کی نمائندگی نہیں کر سکتا ، صنعتکار مزدور کی نمائندگی نہیں کر سکتا، مرد عورت کے حقوق کے آواز کیوں اٹھائے گا، معذور کو اپنی آواز خود بننا ہو گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain