سیالکوٹ (خصوصی رپورٹ) بے اولاد بیوی کو شوہر نے زہر دیکر فارغ کردیا۔ واقعہ ڈسکہ کے گاﺅں فقیروالی میں پیش آیا۔ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس نے بیٹی زینب بی بی کی شادی دو سال قبل عمر شاہ سے کی تھی۔ اس کے ہاں کوئی اولاد نہ ہوئی، سسرالی طعنے دیتے تھے۔ وقوعہ کے روز نہ صرف اس پر تشدد کیا بلکہ اسے زبردستی زہرپلا دیا۔ جسے ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ پولیس نے عمر شاہ اور اس کے کنزنز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔