تازہ تر ین

میرا پیاراپاکستان …. میزائیل ٹیکنالوجی میںبھارت پر برتری….مودی سرکارکی نیندیں حرام

اسلام آباد (ویب ڈسیک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما میجر (ر) طاہر اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے میزائل ٹیکنالوجی میں بھارت پر اپنی برتری ثابت کی ہے ¾ بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کرنا اسے مہنگا پڑ سکتا ہے ¾پا کستان پر امن ملک ہے دفاعی طاقت میں اضافہ اپنی سالمیت کے لئے ضروری ہے۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ بھارت ہمارا دیرینہ دشمن ہے اور اس نے پاکستان کو تقسیم کے وقت سے کبھی بھی تسلیم نہیں کیا ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اول روز نے کنٹرول لائن اور ورکنگ باﺅنڈری سمیت مق±بوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر مظالم ڈھا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے ساتھ کشیدگی میں اضافہ کرنا اسے مہنگا پڑ سکتا ہے اور قبل ازیںکئی بیرونی طاقتیں بھارت کو خبردار کرچکی ہیں کہ وہ پاکستان سے چھیڑ چھاڑ نہ کرے کیونکہ پاکستان کے پاس جدید میزائل نظام ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں میجر (ر) طاہر اقبال نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور پاک چین اقتصادی راہ داری منصوبے سے اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ روس اور برطانیہ سمیت کئی ممالک سی پیک میں حصہ لینے اور سرمایہ کاری پررضامندی کا اظہار کر چکے ہیں اور یہ بات بھارت کو گوارا نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ پا کستان پر امن ملک ہے دفاعی طاقت میں اضافہ اپنی سالمیت کے لئے ضروری ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain