کراچی (ویب ڈسیک)کراچی کورنگی سے ظلم کا نشانہ بننے والی بچی کے کیس میں نیا موڑ آگیا ، واقعے سے پہلے بچی کو آخری بار ایک ملنگ کے ساتھ دیکھا گیا ، پولیس نے ملزم کا خاکہ بنوانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ مزید تین افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ۔ کراچی میں کمسن بچی سے زیادتی کے کیس کی تحقیقات میں پیشرفت واقعے سے پہلے بچی کس کے ساتھ دیکھی گئی پتہ چل گیا ۔ عینی شاہدین کی مدد سے ایک ملنگ کا خاکہ بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ تفتیش کاروں کے مطابق کورنگی سے پرتشدد حالت میں ملنے والی بچی آخری بار جس ملنگ کے ساتھ دیکھی گئی تھی ۔ وہ واردات والے دنکے بعد سے غائب ہے ، پولیس نے مزید تین افراد کو حراست میں لے لیا ۔