تازہ تر ین

ڈیوڈ ہسی نے بگ بیش لیگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

میلبورن(اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے سابق بلے باز ڈیوڈ ہسی نے انٹرنیشنل کرکٹ کے بعد بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، ہسی نے رواں بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی سیمی فائنل میں شکست کے بعد اس بات کا اعلان کیا۔، ہسی میلبورن سٹارز کے ساتھ بطور کپتان فرائض انجام دے رہے تھے۔ ہسی نے 2015ءمیں تمام طرز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا لیکن اس کے بعد وہ صرف بگ بیش کھیل رہے تھے۔ ہسی بگ بیش کے افتتاحی ایڈیشن سے ہی میلبورن سٹارز کے ساتھ منسلک تھے اور گزشتہ دو برسوں سے بطور قائد ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، انہوں نے بگ بیش میں 48 میچز میں 855 رنز بنائے۔ ہسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب میں مزید نوجوان کھلاڑیوں کی جگہ نہیں لوں گا اسلئے میں نے بگ بیش سے بھی کنارہ کشی کا فیصلہ


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain