تازہ تر ین

پاکستان نے ”جاپان“ سے بڑا مطالبہ کردیا, بڑا حکمنامہ جاری

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان جاپان کو قریبی دوست اور قابل اعتماد اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے‘ پاکستان تجارت‘ سرمایہ کاری‘ بنیادی ڈھانچے‘ توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون چاہتا ہے‘ جاپا ن پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو تین سے چار سال کے لئے ٹیرف سے استثنیٰ پر غور کرے‘ جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے خوش آمدید کہیں گے۔ بدھ کو جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان جاپان کو قریبی دوست اور قابل اعتماد اقتصادی شراکت دار سمجھتا ہے۔ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ توقع ہے کہ جاپان پاکستان کوا پنی ٹریول ایڈوائزری میں شامل کرنے کا جائزہ لے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تجارت‘ سرمایہ کاری‘ بنیادی ڈھانچے ‘ توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون چاہتا ہے۔ دونوں ملکوں کو آزادانہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات شروع کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ جاپان پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کو تین سے چار سال کے لئے ٹیرف کے استثنیٰ پر غور کرے۔ استثنیٰ سے پاکستانی ٹیکسٹائل مصنوعات کی جاپانی منڈیوں تک رسائی آسان ہوگی۔ جاپانی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے خوش آمدید کہیں گے۔ اس موقع پر جاپانی سفیر تاکاشی کورائی نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کو سراہتے ہیں جاپان میں پاکستان کاروبار دوست ملک کے طور پر تشخص ابھرا ہے۔ جاپان سرمائے کے تحفظ‘ بنیادی ڈھانچے‘ کاروبار دوست ماحول کو اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان میں ان تینوں شعبوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain