آسٹریلیا (خصوصی رپورٹ) آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے مرسی ہسپتال میں کوریگن اور برائن کے ہاں 13 پانڈ وزنی بچے کی پیدائش ہوئی۔ زچہ و بچہ خیریت سے ہیں۔ عام طور پر نئے پیدا ہونے والے بچے کا وزن 7 پانڈ تک ہوتا ہے۔ جوڑے نے بچے کا نام برائن جونیئر رکھا۔بچے کی ماں نتاشیا کا کہنا ہے کہ بچے کی پیدائش پر وہ انتہائی خوش ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ سے ایک صحتمند بچے کی خواہش تھی۔ میں نے متعدد بار ایک صحت مند بچے کا خواب دیکھا۔نتاشیا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں بچے کو دیکھ کر ششدر رہ گئی تھی حالانکہ بچے کی پیدائش بالکل نارمل طریقے سے ہوئی جبکہ بچے کے والد برائن لڈل کا کہنا تھا کہ آج صبح یہ سب کچھ ڈرانا لگ رہا تھا مگر اب سب ٹھیک ہے۔ میری اہلیہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔