تازہ تر ین

نیازی صاحب پہلے گریبان میں جھانکیں۔۔۔

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پنجاب حکومت اور ترکی کی معروف توانائی کی کمپنی ذورلوانرجی ہولڈنگ کے مابےن قائداعظم سولرپارک بہاولپور مےں100مےگاواٹ کے سولرپاور پلانٹ لگانے کے معاہد ے پر دستخط کی تقرےب ماڈل ٹاو¿ن مےں منعقد ہوئی،وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف تقرےب کے مہمان خصوصی تھے۔پنجاب حکومت کی جانب سے سےکرٹری توانائی اسدالرحمان گےلانی جبکہ ترک کمپنی کے چےف اےگزےکٹو آفےسرعمرےونگل نے معاہدے پر دستخط کےے۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے ترک کمپنی ذورلوانرجی ہولڈنگ کے چےف اےگزےکٹوآفےسرکوقائداعظم سولر پارک بہاولپورمےںاراضی اےوارڈ کی دستاوےزات کا سرٹےفکےٹ بھی دےا۔معاہدے کی روسے ترکی کی کمپنی قائد اعظم سولر پارک بہاولپور مےں 100 مےگاواٹ کاشمسی توانائی کا منصوبہ لگائے گی اورےہ منصوبہ 6ماہ کی رےکارڈ مدت مےں مکمل ہوگا۔6سےنٹ فی ےونٹ کے ٹےرف سے لگنے والے اس منصوبے سے عوام کو بجلی سستی ملے گی۔ صوبائی وزراءڈاکٹر عائشہ غوث پاشا،چوہدری شےر علی، ترکی کے قونصل جنرل سردار ڈےنز اورترک وفد کے اراکےن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشرےف نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اورترک کمپنی کے مابےن طے پانے والا معاہدہ خوش آئندہے اوراس معاہدے کے تحت پنجاب حکومت اور ترک کمپنی باہمی اشتراک سے 100مےگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگارہے ہےں۔ذورلو انرجی ترکی کی توانائی کی معروف کمپنی ہے اوراسے توانائی کے شعبے مےں بڑی مہارت حاصل ہے ۔ہم ترک کمپنی کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھائےں گے۔انہوںنے کہا کہ ترکی کے صدر رجب طےب اردوان نے اپنے حالےہ دورہ پاکستان کے دوران وزےراعظم محمد نوازشرےف سے ملاقات کے دوران توانائی بحران کے خاتمے کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی فراہمی کی پےشکش کی تھی اور کہا تھا کہ توانائی بحران کے باعث پاکستان کی معےشت متاثر ہورہی ہے اورہم پاکستان کی ہر طرح مدد کےلئے تےار ہےں اوراس ضمن مےںترکی کی کمپنےاں پاکستان آکر سرماےہ کاری کرےں گی اور ان کے دورہ کے فوراً بعدترکی کی کمپنی قائداعظم سولر پاورپارک مےں سرماےہ کاری کررہی ہے اوراس ضمن مےں آج معاہدہ طے پاگےا ہے اورےہ کمپنی مزےد سرماےہ کاری کرنے کےلئے بھی تےار ہے ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے پہلے ہی ےہاں 100 مےگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگاےا ہے جس سے بجلی نےشنل گرڈ مےں شامل ہورہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اورترکی کے مابےن دوستی اوربھائی چارے کا رشتہ صدےوں سے موجود تھا تاہم اس رشتے کو معاشی تعلقات مےں بدلنے کےلئے حقےقی کاوشےں وزےراعظم محمد نواشرےف اور ترکی کے صدررجب طےب اردوان کے دورحکومت مےں کی گئی ہےںاورےہ کاوشےں رنگ لارہی ہےں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اورترکی کے باہمی تعلق کی تارےخ کا آج اےک اور شاندار دن ہے جب ترکی کی کمپنی اورپنجاب حکومت کے مابےن100مےگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کا معاہدہ طے پاےا ہے اورتحرےری طورپر اتفاق کےاگےا ہے کہ ےہ منصوبہ6ماہ مےں مکمل ہوگاتاہم مےں نے کہا ہے کہ اس منصوبے کو 4ماہ مےں مکمل کےاجائے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے دھرنوں اوررکاوٹوں کے باوجود قائداعظم سولر پارک بہاولپور مےںملک کی تارےخ کا پہلا100مےگاواٹ کاشمسی توانائی کا منصوبہ رےکارڈ مدت مےں مکمل کےا ۔نےپرا کاسولرکاٹےرف اس وقت 17سےنٹ فی ےونٹ تھااورہمارے اس منصوبے نے نےپرا کو ٹےرف14سےنٹ پر لانے پر مجبور کےا۔ اب ترکی کی کمپنی کے اشتراک سے 100مےگاواٹ کا سولر پاورپلانٹ6سےنٹ فی ےونٹ کے ٹےرف پر لگ رہا ہے جبکہ اس وقت اس کا نےپرا کا ٹےرف 10.8سےنٹ ہے۔ےقےنا نےپرا کو اب اپنا ٹےرف مجبوراًمزےد کم کرنا پڑے گا۔نےپرا نے بطورادارہ اپنی پالےسےوں کے باعث توانائی کے منصوبوںکو بربادکرنے اوران مےں تاخےر پےدا کرنے مےں کوئی کسر نہےں چھوڑی۔حکومتوں کا کام منافع کمانا نہےں بلکہ اپنے عوام کی حقےقی خدمت کرنا ہوتا ہے اوروزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں ہم اسی سفر کوکامےابی سے آگے بڑھا رہے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ پنجاب مےں 3600 مےگاواٹ کے گےس پاور پلانٹس بھی لگ رہے ہےں۔نےپرا کا ان منصوبوں کےلئے ٹےرف 10سےنٹ فی ےونٹ تھا جبکہ گےس کے ےہ منصوبے ساڑھے 6سےنٹ فی ےونٹ ٹےرف پر لگ رہے ہےں جس سے ےقےنا عوام کو بجلی سستی ملے گی اوراس ملک پرکرپشن کالدا ہوا70سالہ بوجھ کم ہوگا۔انہوںنے کہا کہ ہم فرشتے نہےں لےکن اس کے باوجود گزشتہ ساڑھے تےن برس کے دوران انتہائی محنت سے توانائی منصوبوں پر کام کےاگےا ہے جس سے نےپرا بھی ٹےرف مےںکم کرنے پر مجبورہوا ہے جبکہ ماضی مےں ٹےرف مےں اضافہ کر کے غرےب قوم کو لوٹا گےااور منصوبوں مےں غےر ضروری طورپر تاخےر کی گئی۔انہوںنے کہا کہ ہمارے سےاسی مخالفےن بغےر ثبوتوں کے کرپشن کے الزامات لگارہے ہےں اورجھوٹ کا طوفان کھڑا کررہے ہےں حالانکہ پوری قوم جانتی ہے کہ نےازی صاحب کی حکومت نے خےبر پختوانخوہ جہاں پانی سے بجلی پےدا کرنے بڑے مواقع موجود ہےں کچھ نہےں کےا،لہٰذاان کو پہلے اپنے گرےبان مےں جھانکنا چاہےے ۔ دوسری جانب کرپٹ سابق حکمرانوں کے سوئس بنکوں مےں پڑے 60ملےن ڈالر پکار پکار کہہ رہے ہےںکہ خداراہمےں ےہاں سے لے جاو¿۔ےہ کس منہ سے کرپشن کے خاتمے کی بات کرتے ہےں جبکہ ان کے اپنے دامن کرپشن زدہ ہےں۔وزےراعظم محمد نوازشرےف کے دور مےں اتنے شفاف طرےقے سے منصوبے لگے ہےں کہ کوئی ان پر انگلی نہےں اٹھا سکتا ،صرف3600مےگاواٹ کے گےس پاور منصوبوں مےں قوم کے 112ارب روپے بچائے گئے ہےں، خدانخواستہ اےسے شخص کے خلاف کوئی بھی بات ہوتی تو اتنے شفاف اوراعلی معےار کے منصوبے لگتے۔پاکستان کی تارےخ کا ےہ پہلا موقع ہے کہ جب 3600مےگاواٹ کے گےس پاور پلانٹس27ماہ مےں مکمل ہوںگے جبکہ دوسری طرف مشرف دور مےںاسی طرح کا اےک منصوبہ گدو مےں لگا جو 60ماہ مےں مکمل ہوا اور اس کی قےمت بھی دگنی تھی۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ ےہ سےاسی عناصر جھوٹے الزامات لگاتے ہےں اوربے بنےاد قصے گھڑتے ہےں۔مےں نے آج حقائق قوم کو بتائے ہےں۔الزامات کی بارش کرنے والوں اورجھوٹ کا طوفان اٹھانے والوں کے اپنے کرتوت پوری قوم کے سامنے ہےںاور مےں ےہاں دوواقعات کا حقائق کے ساتھ ذکر کرنا چاہتا ہوں۔انہوںنے کہا کہ نندی پور اورچےچوکی ملےاں کے توانائی کے منصوبے بھی انہی کرپشن زدہ حکمرانوں کی ہوس زر کی نذر ہوئے ۔2006-07ءمےں پاکستان مےں ڈکٹےٹر مشرف کی حکومت تھی جبکہ صوبوں مےں ڈکٹےٹر کے چےلے حکومت کررہے تھے ۔چےچو کی ملےاںکے منصوبے مےں سب سے کم بولی دےنے والے کو کنٹرےکٹ نہےں دےاگےاجبکہ بولی مےں دوسرے نمبر پر آنے والے کو کنٹرےکٹ دےاگےا اسی طرح نندی پورپاور پلانٹ کا تخمےنہ 22ارب تھا جب 2013ءمےں ہماری حکومت آئی تواس منصوبے پر 39ارب روپے خرچ ہوچکے تھے اورےہ منصوبہ قواعد و ضوابط سے ہٹ کربغےرٹےنڈرنگ کے عمل کے دےا گےا تھا۔اس وقت کے وزےرقانون جو آج ٹی وی چےنلز پر بےٹھ کرکرپشن کے خلاف لمبی لمبی تقرےں جھاڑتے ہےں اور لےکچرز دےتے ہےںحالانکہ انہی موصوف کی طمع اورلالچ کے باعث نندی پور پاور پراجےکٹ کی مشےنری 3سال تک کراچی کی بندرگاہ پر گلتی سڑتی رہی اورعدالت عظمیٰ بھی انہےں اپنے فےصلے مےں اس کا مکمل ذمہ دار قراردے چکی ہے کہ اس منصوبے مےں اضافی اخراجات کےے گئے اورتاخےر کی گئی ےہ کرپشن کا بدنام زمانہ منصوبہ ہے اوراس کی ذمہ داری اس وقت کے وزےرقانون پر ڈالی گئی جو کہ ٹی وی پر آکر بھاشن دےتے ہےں۔بغےر ٹےنڈرنگ کے ٹھےکہ دےناکھلی لوٹ مار تھی، ےہ کوئی مال مفت نہےں بلکہ غرےب قوم کی خون پسےنے کی کمائی کاپےسہ تھا۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے والوں کو اپنے گرےبان مےں جھانکنا چاہےے اورآج مےں نے چےچو کی ملےاں اورنندی پور پاور پراجےکٹ کے حوالے سے جو حقائق بےان کےے ہےں کوئی مائی کا لعل اس کی تردےد کردے تو ذمہ دار مےں ہوں گا۔ےہ بدقسمت ملک کی دردناک کہانی ہے۔غرےب قوم کو لوٹ کراسے مزےد غرےب کےاگےا ہے اورپاکستان کوبھکاری بناےاگےا ہے ۔ وزےراعظم محمد نوازشرےف پر الزام کی کوئی بنےاد نہےں،ان کے ولولہ انگےز قےادت مےں پاکستان مےں ساڑھے تےن برس کے دوران عظےم کام ہوا ہے۔ساہےوال مےں 1320مےگاواٹ کا کول پاور پراجےکٹ جس سے دسمبر 2017مےں مکمل ہونا تھا، اب وہ جون2017ءمےں مکمل ہورہاہے اور مےں نے ان منصوبوں کی تےزی سے تکمےل کےلئے دوست ملکوں کے رہنماو¿ں کے گھٹنوںکو ہاتھ لگاےااورمےں نے ےہ صرف اپنے ملک و قوم کےلئے کےا اورآئندہ بھی کروں گا ۔ےہ منصوبہ دنےا بھر مےںتےزترےن منصوبوں کے حوالے سے نےا رےکارڈ قائم کرے گااوراس منصوبے کےلئے کوئلے کا جہاز کراچی کی بندر گاہ پر لنگر انداز ہوچکا ہے اور کوئلے کی پہلی ٹرےن چلنے والی ہے جو جلدساہےوال پہنچے گی۔انہوںنے کہا کہ دھرنے دےنے والوں نے ملک و قوم کو تباہ و برباد کےا ،لا ک ڈاو¿ن کے ذرےعے پاکستان کی ترقی کو روکنے کی کوشش کی اوراپنے صوبے مےں ان لوگوں نے دھےلے کا کام نہےں کےا ،صرف بے بنےاد الزامات لگائے حالانکہ انہےں پہلے اپنے گرےبان مےں جھانکنا چاہےے کہ آپ نے کےا کےا ہے ۔انہوںنے کہا کہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے ےا عدالت عظمیٰ کے پاناما کےس کے بارے مےں کےافےصلہ آئے گا تاہم مےری عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ جہاں پاناما کا کےس سن رہے ہےں وہاں پر کرپشن کے بارے مےں دےئے گئے فےصلوں کے نتےجے مےں کرپٹ افراد کو کٹہرے مےں لاےا جائے اورجن لوگوں نے قوم کے خزانے پر ہاتھ صاف کےے ہےں ان کا احتساب ہو۔انہوںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے نندی پور پاور پلانٹ کو کچھ مزےد سرماےہ لگاکر مکمل کےا اگر اےسا نہ کےا جاتا تواس منصوبے پر لگنے والے غرےب قوم کے 39ارب روپے ڈوب جاتے۔ دوسری طرف سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ڈکٹےٹر جنرل(ر) مشرف جن کے دور مےں شروع کےاگےاگدو مےں توانائی کا منصوبہ 60ماہ مےں مکمل ہوا اوراس کی قےمت بھی آج لگنے والے منصوبوں سے دگنی تھی۔جھوٹ کا طوفان اٹھانے والوںکونندی پور منصوبہ سامنے رکھنا چاہےے ،ےہ منصوبہ 2006-07ءمےں سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کے دورحکومت مےں بناےا گےااوراس منصوبے کے نام پر صرف لوٹ مار کی گئی۔کرپشن پر لےکچر دےنے والوں کو ےہ بھی ےاد رکھنا چاہےے کہ سپرےم کورٹ اٹارنی جنرل کو سوئس بنکو ںمےں پڑے 60ملےن ڈالر کے حوالے سے سوئس حکام کو خط لکھنے کا کہتی رہی لےکن سپرےم کورٹ کے ان احکامات کو بھی نہ مانا گےا جس کے نتےجے مےں سپرےم کورٹ کو سخت اورکڑے فےصلے بھی کرنے پڑے۔وزےراعلیٰ نے کہاکہ وقت آگےا ہے کہ اب الزام تراشی ،جھوٹ ،منافقت اورغلط بےانی کاطوفان بند ہونا چاہےے اوراس ملک کی خےر خواہی کےلئے کام کرنا چاہےے۔ ہمےں ملک کی خےر خواہی اورترقی کےلئے کام کرنا ہے۔ 2018ءمےں انتخابات ہوں گے تو ہمارے مخالفےن ان انتخابات مےں حصہ لےں اورعوام کا فےصلہ دےکھےں۔جھوٹ ،غلط بےانی اورالزامات کے ذرےعے غرےب عوام کی قسمت کو کھوٹی نہ کرےں ۔ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےںآج اگر ملک ترقی کی جانب رواں دواں ہے تو ترقی کے اس سفر کا راستہ نہ روکےں۔ ہمارے چےن،ترکی،سعودی عرب اوردےگر دوست ممالک جو ہمےں بحرانوں سے نکالنے کےلئے ہماری مدد کررہے ہےں ان کے دلو ںمےں وسوسے پےدا کرنے کی کوشش نہ کرےں ۔ہم اپنی 2/3 اننگز تقرےباً کھےل چکے ہےںاوراب ہمےں اپنی آئندہ نسلوں کےلئے کچھ کر کے دکھانا ہے اگر ہمےں آنے والی نسلوں کے سامنے شرمندہ ہونا پڑے توہم اےسی سےاست سے باز آئے۔انہوںنے کہا کہ پاناما کےس عدالت عظمیٰ مےں چل رہا ہے لےکن مخالفےن نے الزامات ،جھوٹ اوربہتان تراشی کا طوفان کھڑا کررکھا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں تمام ترقےاتی منصوبے نہاےت شفاف طرےقے سے مکمل کےے جارہے ہےں اور مےں پوری ذمہ داری سے بات کررہا ہوں کہ اگر ان منصوبوں مےں اےک دھےلے کی بھی کرپشن ثابت ہوجائے تو مےں ذمہ دار ہوںگا ۔ مےری الزامات لگانے والوں سےاستدانوں سے دست بستہ گزارش ہے کہ خدارا ترقی کے سفر کو آگے بڑھنے دےں اورعوام کی تقدےر بدلنے دےں کےونکہ ہماری عوام پہلے ہی پرےشانےوں اورمسائل مےں گھری ہے۔ماضی کے حکمرانوں کے دور مےں طوےل لوڈ شےڈنگ کے باعث لوگ مرض بن رہے تھے جبکہ ہماری حکومت توانائی منصوبوں پر دن رات کام کرکے عوام کو مسائل سے نکال کرترقی و خوشحالی کی جانب لےکر جا رہی ہے جس کی پوری قوم گواہ ہے۔مےری سےاستدانوں سے اپےل ہے کہ وہ تعمےری سےاست کرےں،مہران کی وادےوں،بلوچستان کی سنگلاخ کی زمےنوں،خےبر پختوانخوااورپنجاب مےںبسنے والے غرےب عوام اور ہارےوں کی آبےاری کرےں اوران پر دست شفقت رکھےںناکہ ان کے منہ سے نوالہ چھےن لےں،قوم اےسا نہےں ہونے دے گی اورنہ ہی اےسا ہوگا اوروزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں پاکستان آگے بڑھے گا ۔وزےراعظم کی قےادت مےں پاکستان آگے بڑھے گا اور ترقی کا سفر طے کرے گا۔انہوںنے کہا کہ داسوڈےم پر کام جاری ہے اوراس منصوبے مےں عالمی بےنک اور اےشےائی ترقےاتی بےنک سرماےہ کاری کررہے ہےں ،اس منصوبے سے 4000مےگاواٹ بجلی حاصل ہوگی،اسی طرح بھاشا ڈےم کےلئے 65ارب روپے سے زمےن کے حصول کا عمل مکمل کرلےاگےا ہے۔ اس منصوبے سے 4500 مےگاواٹ بجلی حاصل ہوگی اورےہ منصوبے دوست ملکوں کے تعاون سے مکمل کرےںگے۔سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے ڈکٹےٹر مشرف اور ان کے بعد آنے والی حکومت کو ان منصوبوںکا خےال نہ آےا بلکہ ےہ قومی وسائل کی لوٹ مار مےں لگے رہے،آج وزےراعظم نوازشرےف پر کرپشن کے الزامات لگانے والوں کو اپنے گرےبانوں مےں جھانکناچاہےے۔ انہوںنے کہا کہ دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا سفر کامےابی سے طے کرےں گے۔انہوںنے کہا کہ قائداعظم سولر پارک بہاولپور مےں ترکی کی کمپنی 100مےگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگائے گی اورہم اس پر ترک صدر،وزےراعظم اورترک حکومت کے شکرگزار ہےں۔ مےں،وزرائ،چےف سےکرٹری،پاکستان مےں ترکی کے سفےر،ترکی مےں پاکستان کے سفےر،ترک قونصل جنرل اورپنجاب حکومت کی پوری ٹےم کا شکرگزار ہوں جن کی کاوشوں سے ہمےںےہ کامےابی ملی ہے۔اس منصوبے کو تےزرفتاری سے کام کرتے ہوئے آگے بڑھاےا جائے گا۔سےکرٹری توانائی اسد رحمان گےلانی نے ترک کمپنی اورپنجاب حکومت کے مابےن طے پانے والے معاہدے اورتوانائی منصوبوں پر پےش رفت سے آگاہ کےا۔ترک کمپنی ذورلوانرجی ہولڈنگ کے چےف اےگزےکٹو آفےسر نے تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک پاکستان مےں آکر ہمےں بے حد خوشی ہوئی ہے ہم ےہاں 100مےگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ لگارہے ہےں ۔انشاءاللہ ےہاں مزےد منصوبے بھی لگائےں گے۔انہوںنے کہا کہ مےں وعدہ کرتا ہوں کہ اس منصوبے کو چھ ماہ سے پہلے مکمل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرےں گے۔ےہ منصوبہ نکتہ آغاز ہے،انشاءاللہ ےہاں مزےد منصوبے بھی لگائےں گے۔پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے اورترکی کی متعدد کمپنےاں پہلے ہی پنجاب حکومت کے ساتھ ملکر کام کررہی ہے۔توانائی بحران کے خاتمے کےلئے اپنے برادر ملک کےساتھ ہرممکن تعاون کرےں گے۔ چےئرمےن قائداعظم سولر پارک کمپنی چوہدری عارف سعےد نے پنجاب حکومت کے اپنے وسائل سے لگائے گئے100مےگاواٹ کے سولر پاور پلانٹ کے بارے مےں آگاہ کےا ۔ترکی کے قونصل جنرل نے کہاکہ ترک کمپنی اور پنجاب حکومت کے مابےن طے پانے والے معاہدے سے دونوں ممالک کا معاشی تعاون مزےد بڑھے گا۔استنبول مےں پاکستان کے قونصل جنرل ڈاکٹرےوسف جنےد نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے عوام حقےقی معنوں مےں بھائی ہےں اوردونوں ممالک کے عوام کے دل اےک ساتھ دھڑکتے ہےں۔دونوں ممالک کے مابےن صدےوں سے موجود دوستانہ تعاون کو معاشی تعلقات مےں بدلنے کی ضرورت ہے ۔انہوںنے کہا کہ ےہ موجودہ حکومت کی شفافےت کی پالےسےوں کا نتےجہ ہے کہ بےرون سرماےہ کاری ےہاں بڑھ رہی ہے ۔مےں شفافےت کی پالےسی پر وزےراعلیٰ پنجاب شہبازشرےف کو سلام پےش کرتا ہوں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات رول ماڈل کے حےثےت رکھتے ہےں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ بین الاقوامی اداروں نے بھی موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کی ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کے خلاف موجودہ حکومت کی زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے نہ صرف اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے بلکہ وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کی فلاح پر خرچ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی رضا حیات ہراج سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کے رہائشی کینسرکے مرض میں مبتلا اڑھائی سالہ بچے حسین کے حوالے سے نجی چینل پر نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بچے کے علاج معالجے کیلئے فوری ضروری اقدامات کئے جائیں اور اس ضمن میںجلد سے جلد میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے- انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بچے کے علاج معالجہ کیلئے وسائل فراہم کرے گی-اس سلسلے میںایڈیشنل سیکرٹری مالی امداد وزیر اعلی آفس حاجی نواز ملک نے بچے کے والد سے رابطہ کیا اور انہیں وزیر اعلی شہباز شریف کی جانب سے بچے کے علاج معالجہ کیلئے ہرممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain