تازہ تر ین

سُوئی کی دلچسپ علامتیں

اگر غیرشادی شدہ خواب میں سوئی کو دیکھے تو یہ شادی کے ہونے پر دلیل ہے اور فقیر اگر سوئی کو دیکھے تو یہ اس کے حال کی پردہ پوشی پر د لیل ہے اور جو دیکھے کہ سوئی میں دھاگہ ہے تو یہ اس کے کاموں کے درست ہونے پر دلیل ہے اور اس کے متفرق کام مجتمع ہوں گے اور جو یہ دیکھے کہ وہ سوئی جس سے وہ سیتا ہے ٹوٹ گئی ہے یا اس سے چھین لی گئی ہے‘ تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ اس کے کام متفرق ہوں گے اور خراب ہوں گے اور سوئی عورت پر بھی دلیل ہے اور جو شخص یہ دیکھے کہ اس کے ہاتھ میں سوا (بڑی سوئی) ہے تو اگر اس کی بیوی حاملہ ہے تو بیٹی ہوگی اور اگر وہ حاملہ نہ ہو تو پھر یہ خواب سفر کی دلیل ہے اور اگر کوئی دیکھے کہ وہ سوئی کھا رہا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اپنا راز کسی ایسے شخص کو بتائے گا جو اس کو نقصان پہنچائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو سوئی چبھوئی ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ وہ اس کو مطعون کرے گا یعنی اس پر اعتراض و تنقید کرے گا اور جو شخص دیکھے کہ وہ لوگوں کے کپڑے سیتا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ لوگوں کی خیر خواہی کرے گا اور ان کی صلاح و درستگی کی کوشش کرے گا۔ اس لئے کہ لغت عرب میں خیاط (درزی) ناصح (خیرخواہ) ہے۔ سوئی نصیحت کا آلہ اور دھاگہ نصیحت کرنے والا ہے اور اگر دیکھے کہ اپنے کپڑے سیتا ہے تو اگر فقیر ہے تو مستغنی ہوگا اور بگڑے کام بنیں گے اور اگر سوئی سے اپنے کپڑوں کو رفو کرتا ہے تو غیبت سے توبہ کرے گا یا کسی گناہ سے معافی چاہے گا جبکہ اس کا رفو مضبوط ہو۔ ورنہ وہ باطل اور غلط چیز پر معذرت کرے گا اور ظالموں سے الگ نہیں ہوگا۔ جیسے کہا جاتاہے کہ جس نے غیبت کی اس نے کپڑے کو پھاڑ دیا اور جس نے توبہ کی اس نے کپڑے کو رفو کیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain