خواب میں لیموں کا دیکھنا صاحب اولاد مبارک عورت پر دلالت کرتا ہے اور کبھی مومن مرد یا قرآن کریم کے قاری پر دلالت کرتا ہے۔ اسی طرح لیموں کا دیکھنا علم، عمل، محبت ، اچھی تعریف پر دلیل ہے۔ ایک لیموں دیکھے تو یہ اولاد پر دلیل ہے، اور بہت سے لیموں دیکھے تو یہ عمدہ چیز پر دلیل ہے۔ بعض کا قول ہے کہ لیموں منافقت کی دلیل ہے اس لئے کہ لیموں کا ظاہر اس کے باطن کے مخالف ہوتا ہے۔ سبز رنگ کے لیموں کا دیکھنا اور اس کا توڑنا جسم کی صحت اور سال کی خوشحالی کو ظاہر کرتا ہے۔ زرد رنگ کا لیموں سال کی خوشحالی پر دلیل ہے مگر کوئی بیماری آئے گی۔اگر دیکھے کہ لیموں کو دو حصوں میں کیا ہے تو اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے بیٹا اور بیٹی عطا ہوگی اور بہت بیمار ہوں گے۔ اگر عورت دیکھے کہ اس کے سر پر لیموں کا تاج رکھا ہوا ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ کوئی دیندار نیک آدمی اس سے نکاح کرے گا، اگر عورت اپنی گود میں لیموں دیکھے تو اس کے ہاں برکت والا بیٹا پیدا ہوگا، اگر آدمی دیکھے کہ کوئی عورت اسے لیموں دے رہی ہے تو یہ اس کی دلیل ہے کہ وہ عورت اس کے لیے لڑکا جنے گی، اور جب دیکھے کہ دوسرے آدمی کو لیموں پھینکا ہے تو یہ رشتہ داری قائم کرنے پر دلیل ہے، اور جب خواب میں کوئی آدمی لیموں کھائے اگر یہ میٹھا ہو تو مال کثیر پر دلالت کرتا ہے اور اگر وہ لیموں کھٹا ہو تو یہ معمولی بیماری پر دلیل ہے۔