پاناما کیس :سپریم کورٹ نے اہم فیصلہ دیدیا ….مقتدر حلقوں میں کھلبلی

اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ کیس کی سماعت آج صبح دوبارہ شروع ہوئی تو عدالت نے سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ کیس میں التوا کسی صورت نہیں دیا جائے گا۔ تمام درخواستوں کا جائزہ لے کر فیصلہ حقائق کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا عمران کے احتجاج سے عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے۔ عمران اور جہانگیر ترین کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں۔ سب کے خلاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جائے۔ عمران خان کی طرف سے کیس بارے مزید شواہد اور دستاویزات پیش کی گئیں۔ طارق اسد ایڈووکیٹ نے کہا کہ عمران کا نام بھی پانامہ لیکس میں شامل ہے۔

مصباح پر آئین چیپل کے زہر بھرے لفظی تیروں کی بارش

سڈنی ( ویب ڈیسک ) آسٹریلیا کے سابق کپتان ای ین چیپل نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو فارغ کرنے کا بہترین وقت ہے،وہ ٹیم پر بوجھ بن رہے ہیں۔مصباح الحق کے مستقبل سے متعلق بحث بکواس ہے۔ فیصلہ اب سلیکٹرز کو کرنا ہے کہ مصباح ٹیم پر بوجھ ہیں یا نہیں۔ میرے خیال میں ان کی کپتانی واجبی ہے اور بیٹنگ بھی بھیانک ہے۔یہی وقت ہے کہ انہیں فارغ کر دیا جائے۔ پاکستان کی کپتانی اس کھلاڑی کو دیں جس کا ٹیم میں مستقبل ہے۔

پاکستان میں کرکٹ بحال …. بڑی ٹیم دورہ کیلئے راضی

پورٹ آف اسپین( ویب ڈیسک ) ویسٹ انڈیز نے 2 ٹوئنٹی 20 میچز کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے پر سوچ بچار شروع کردی،بورڈ کو سیکیورٹی پلان موصول ہو چکا، پی سی بی کی تجویز پر سیکورٹی ماہرین اور پلیئرز ایسوسی ایشن سے رائے مانگ لی گئی، منیجر کرکٹ آپریشن رولینڈ ہولڈر نے کہاکہ ٹور سیکیورٹی کلیئرنس اور پلیئرز باڈی کی اجازت سے مشروط ہے، ممکنہ وینیوز کے معائنے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے حالیہ آئی سی سی میٹنگز کے دوران ویسٹ انڈین بورڈ کو دو ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے ٹیم پاکستان بھیجنے پر راضی کرنے کی کوشش کی گئی، اس سلسلے میںسامنے آنیوالی تجویز کے تحت یہ دو میچز 18 اور 19 مارچ کو منعقد ہونگے، ان کا ممکنہ طور پر میزبان لاہور ہوگا، اسکے بعد دونوں ٹیمیں امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈر ہل میں اسی طرز کے دو میچز کھیلیں گی۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ انھیں پاکستان کی جانب سے دو میچز کی تجویز اور سیکیورٹی پلان موصول ہوچکا ہے۔ ڈبلیو آئی سی بی کے منیجر کرکٹ آپریشنز رولینڈ ہولڈر نے کرک انفو سے بات چیت میں کہاکہ پی سی بی نے ہمیں پاکستان میں دو ٹی 20 میچز کھیلنے کی پیشکش کی ہے، یہ پلیئرز ایسوسی ایشن کی رضامندی اور سیکیورٹی کلیئرنس سے مشروط ہونگے، ویسٹ انڈین بورڈ کو پی سی بی کی جانب سے ایک سیکیورٹی پلان بھی موصول ہوا جو ہم نے اپنے داخلی سیکیورٹی منیجر، پلیئرز ایسوسی ایشن اور خودمختار انٹرنیشنل سیکیورٹی فرم کو بھجوا دیا جو ہمیں دوسرے ممالک کے حوالے سے سیکیورٹی رپورٹ مہیا کرتی ہے۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی فیصلے پر پہنچنے سے قبل بورڈ اور پلیئرز ایسوسی ایشن خود بھی اچھی طرح صورتحال کا جائزہ لینگے کیونکہ ہمارے لیے پلیئرز کی سلامتی سب سے زیادہ اہم ہے۔ سیکیورٹی رپورٹس موصول ہونے اور بورڈ کی جانب سے ممکنہ وینیوز کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

کترینہ نے پھر سلمان کو چُن لیا

ممبئی( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے حالیہ اپنی چند فلموں کی مسلسل ناکامی کے بعد ایک مرتبہ پھر پرانے دوست سلمان خان سے آئندہ فلم کے لئے مشورہ کرنے کی ٹھان لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے امریکا میں موجود ہیں لیکن وہ جلد بھارت آکراپنے کامیاب مستقبل کا سفر آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔ ” فتور” اور ” بار بار دیکھو” جیسی فلموں کی ناکامی کے بعد کترینہ کیف شدید مایوسی کا شکار ہیں لیکن انہوں نے ایک مرتبہ پھرفلم انڈسٹری میں دوبارہ اپنا سکہ منوانے کے لئے سلمان خان سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ اور سلمان نے ” ٹائیگر زندہ ہے” پروجیکٹ پرکام شروع کردیا جب کہ کترینہ نے مستقبل قریب میں کسی بھی فلم کو سائن کرنے کے لئے سلمان خان سے مشورہ کرنے کی ٹھان لی جب کہ چھٹیوں سے قبل وہ پاکستانی فنکار فواد خان کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں لیکن پاکستانی فنکار پربالی ووڈ میں پابندی کے بعد فلم کی شوٹنگ درمیان میں ہی رہ گئی اور کترینہ چھٹیاں گزارنے امریکا روانہ ہوگئیں۔

مشہور چائے والا ایک بار پھر میدان میں …. معروف ادکارہ کیساتھ معاشقہ

لاہور( ویب ڈیسک ) سوشل میڈیاسے شہرت حاصل کرنیوالے سٹارارشدخان (چائے والا) اورمسکان جے کاپہلامشترکہ ویڈیوسانگ بے پروائیاں ریلیز کر دیا گیا۔یہ گیت گلوکارہ واداکارہ مسکان جے نے گایاہے جس میں ا رشد خان اورمسکان جے دونو ں نے ماڈلنگ کی ہے۔ویڈیوریکارڈنگ کے دوران ارشدخان اورمسکان جے کے درمیان افیئرکی خبریں گردش کرتی رہیں تاہم دونوں فنکاروں نے افواہوں کومسترد کر دیا۔ارشدخان کاکہناتھا مسکان جے میری اچھی دوست ہیں ان کے ساتھ کام کیاہے لیکن ہمارے افیئرکی کوئی حقیقت نہیں ہے۔مسکان جے کاکہناتھا ارشدخان انتہائی ٹیلنٹڈ اورمحنتی نوجوان ہے ان کے ساتھ میراپہلاپراجیکٹ کامیاب رہا،ویڈیوکوسوشل میڈیاپربہت پذیرائی مل رہی ہے ،ہم مستقبل میں بھی ایک ساتھ کام کر یں گے لیکن ہمارے افیئرکی خبریں بے بنیادہیں۔

بالی ووڈ کی جنگلی بلی اور کنگ خان بارے اہم انکشاف ….

ممبئی(( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اورجنگلی بلی پریانکا چوپڑا اداکاری میں تو آگے آگے ہیں لیکن دونوں ہی فنکار 2016 میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ زیربحث بھی رہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ پریانکا 2016 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسب سے زیادہ زیر بحث رہنے والے اداکاربن گئے ہیں۔ سب سے زیادہ زیربحث رہنے والے اداکاروں میں پہلے نمبرپراداکار شاہ رخ ، دوسرے نمبر پر سلمان خان، تیسرے نمبر پر ورن دھون، چوتھے نمبر پر اکشے کمارجب کہ پانچویں نمبر پر بگ بی امیتابھ بچن نے جگہ بنائی۔ ٹاپ ٹین فہرست میں ہریتھک روشن، سدھارتھ ملہوترا، کرن جوہر، اجے دیوگن اوررنویرسنگھ بھی شامل ہیں۔اداکاراو¿ں کی فہرست میں سب سے پہلے نمبرپراداکارہ پریانکا چوپڑا، دوسرے نمبرپرعالیہ بھٹ، تیسرے نمبر پر دپیکا پڈوکون، چوتھے نمبر پر انوشکا شرما اورپانچویں نمبر پر شردھا کپور نے جگہ بنائی ہے جب کہ ٹاپ ٹین کی فہرست میں کاجول، جیکولن فرنینڈس، پرینیتی چوپڑا، سونم کپوراورسنی لیون شامل ہیں۔

عامر خان کی فلم دنگل پر ٹیکس معاف …. اصل مقصد سامنے آ گیا

ممبئی( ویب ڈیسک ) بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں اداکار عامر خان کی نئی فلم دنگل پر ٹیکس معاف کردیا گیا ہے۔اس بات کا اعلان نئی دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور انٹر ٹینمنٹ کے سربراہ منیش سسوڈیا نے گزشتہ روز کیا اور اس حوالے باضابطہ طور پر حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ٹیکس معاف کئے جانے کے اعلان کے بعد نئی دہلی کے تمام سینماﺅں میں فلم پر ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ نائب وزیراعلیٰ نے کہا کہ فلم کو ٹیکس فری کرنے کا مقصد فلم کی مدد سے کھیل اور جذبے کو فروغ دینا ہے۔

تحریک انصاف کوئی جماعت نہیں ہے ، ن لیگی رہنماء نے ساری حقیقت کھول ڈالی

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے کہا ہے کہ نئے سال میں تحریک انصاف کے الزامات پرانے ہیں۔ یہ جماعت نہیں چوں چوں کا مربہ ہے، چور دروازے سے نہیں آنے دیں گے، ہم پانامہ کی روزانہ سماعت کا خیر مقدم کرتے ہیں، عدالت اور عوام کو مطمئن کریں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ مانیں گے، نواز شریف ذاتی الزامات پر بھی سرخرو ہوں گے۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن کے رہنماوں طارق فضل چوہدری اور طلال چوہدری نے پانامہ لیکس کی کیس کے موقع پر بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے اپنی گفتگو میں کیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما و وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر فضل چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کوئی جماعت نہیں بلکہ چوں چوں کا مربہ ہے ۔ چور دروازے سے اقتدار میں آنے کے لئے امپائر پر اعتماد کر تے ہیں اور احتجاجی و گالم گلوچ کی سیاست کے ذریعے ملک کے کسی ادارے کو بھی نہیں بخشا بلکہ جس کو چاہا تحقیر کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہ اکہ پانامہ لیکس کے مقدمے میں مرضی کا فیصلہ حاصل کرنے کے لئے تحریک انصاف نے سوشل میڈیا پر عدلیہ کے خلاف مہم چلائی اور عوام کو گمراہ کرنے کے لئے گمراہ کن پروپیگنڈے کےے لیکن عوام ان مکاروں اور منافقوں کی جھوٹی اور فریقی سیاست کو مسترد کر چکے ہیں۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما پریشان ہیں کہ کس طرح اقتدار تک پہنچا جائے لیکن ہر حربہ استعمال کرنے پر جھوٹوں کو منہ کی کھانا پڑی، پوری تیاری اور عزم سے عدالت آئیں گے، عمران خان اب بھی فیصلہ کر لیں جس پچ پر چاہے ہم کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔ وزیر مملکت برائے کیڈ نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پانامہ لیکس کے مقدمے کی سماعت کے عدالتی حکم کا خیر مقدم کرتے ہیں اور انشاءاللہ سپریم کورٹ سمیت عوام کو مطمئن کریں گے۔ پاکستان کی عدلیہ آزاد اور خودمختار ہے جو بھی فیصلہ کرے گی ہم قبول کریں گے لیکن امید ہے کہ اس فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی چور دروازے کے ذریعے اقتدار میں داخلے کی آخری کوشش بھی دم توڑ دے گی۔ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ردی کتنی بھی اکٹھی کر لیں اس کی کوئی حقیقت نہیں، تحریک انصاف نے ہمیشہ جھوٹ اور الزامات کی سیاست کی، ہر بار نئی کہانی میڈیا کے سامنے لا کر فتح کے نشان بناتے ہیں لیکن پھر عدالت میں ثبوت نہ دینے پر سر جھکا لیتے ہیں ان کو شرم آنی چاہیئے کہ سال تو نیا آگیا لیکن ان کے الزامات پرانے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کو مینڈیٹ پر کمیشن نے کلین چٹ دی لیکن عمران خان اقتدار کے دیوانے ہونے کے باعث ابھی تک ہوا میں کاغذات لہراتے رہتے ہیں جن سے ان کو کچھ بھی نہیں ملے گا۔ صرف شرمندگی اور مایوسی ہی ان کا پیچھا کرے گی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے پھر سپریم کورٹ میں غیر مصدقہ دستاویزات جمع کرائیں لیکن امید ہے کہ پانامہ لیکس کے مقدمے کےس اتھ ہی ان کی سیاسی زندگی کا باب مکمل طور پر بند ہو جائے گا جبکہ نواز شریف ذاتی الزامات پر بھی عدالت سے سرخرو ہوں گے۔

غریب عوام کے” کروڑ پتی“ نمائندے…

اسلام آباد(رپورٹ ،عمران چودھری ) پارلیمنٹرین کی حالیہ اضافہ شدہ بھاری تنخواہوں کے علاوہ بھاری الاﺅنسز ،مراعات کے نام قومی اسمبلی و سینٹ اجلاسوں اور قائمہ کمیٹیوںکی میٹنگز پر منتخب عوامی نمائندوں کا قومی خزانہ پر ہاتھ صاف کرنے اور کروڑوں روپے کی لوٹ کھسوٹ کا انکشاف ہوا ہے ۔ افسر شاہی کی کرپشن کے ساتھ منتخب عوامی نمائندے بھی تنخواہوں اور لاکھوں کے الاﺅنسز ،دیگر مراعات سے قومی خزانہ کو بھاری نقصان پہنچا رہے ہیں ۔روزنامہ خبریں کو موصولہ دستاویزات کے مطابق ممبران قومی اسمبلی و سینیٹرز کی تنخواہوں میں دیگر سرکاری محکموں کی طرح حالیہ 2 سو فیصد اضافہ کے علاوہ اجلاس قومی اسمبلی و سینٹ شروع ہونے پر ایم این اےز اور سینیٹرز کو sumptuary الاﺅنس 5 ہزار ، ٹریول الاﺅنس 10 روپے فی کلو میٹر یعنی ایک ہزار کلومیٹر پر 10 ہزارروپے ا لاﺅنس ، سپیشل الاﺅنس 7 ہزار روپے روزانہ کی بنیاد پر ملتا ہے ، قومی خزانہ پر ہاتھ صاف کرنے کی سنگینی اسطرح ہے اجلاس شروع ہونے سے 3 دن پہلے اور ختم ہونے والے دن کے بعد مزید تین دن بھی الاﺅنسز کی ادائیگی میں شامل ہیں ۔مثال کے طور پرقومی اسمبلی یا سینٹ کا سیشن4 جنوری کو ہے او ر سیشن ایک دن ہی جا ری رہااور ختم ہو گیا ہر شریک ہونے والے ممبران قومی اسمبلی و سینٹ کو تین دن پہلے اور تین دن بعد کے الاﺅنسز ملیں گے ،جبکہ سیشن میں حاضری کا ایک دن کا 7 ہزار روپے الاﺅنس ہے اسطرح ایک دن کا سیشن اٹینڈ کرنے پر سات دن کا 49 ہزار الاﺅنس ممبران قومی اسمبلی و سینٹ کو ادا کیا جاتا ہے ۔ممبران قومی اسمبلی اگر ساڑھے تین سو اور سینٹ کے ممبران ایک دن کے سیشن میں ایک سو ہیں تو ساڑھے 4 سو عوامی نمائندگان کو اگر 50 ہزار روپے ایک سیشن کے وصول ہوتے ہیں تو اسطرح ایک جائنٹ سیشن پر یعنی ایک دن اجلاس پر 2 کروڑ روپے خرچ ہوئے ، پارلیمنٹ ذرائع اور موصولہ دستاویزات کے مطابق یہ صرف الاﺅنسز ہیں بھاری اضافہ شدہ تنخواہیں ، سفری الاﺅنسز ، دیگر الاﺅنسز اس کے علاوہ ہیں ۔لیڈر آف دی ہاﺅس کی تنخواہ 76 ہزار روپے ہے الاﺅنسز ملا کر 2 لاکھ 45 ہزار روپے ، ایک لاکھ روپے گھر کا کرایہ ، لیکن اکثر پارلیمنٹ لاجز میں یا ذاتی گھر میں رہتے ہیں لاجز میں فیملی سوٹ کا کرایہ 6 ہزار دے کر بھی رہتے ہیں یا دوستوں کو دے دیا جاتا ہے ۔اسی طرح لیڈر آف دی اپوزیشن کے لیے بھی ایسے مراعات ، الاﺅنسز ہیں ، جبکہ سفری سہولیات کے لیے 3 لاکھ روپے تک سالانہ ہوائی سفر کے ٹکٹ دئیے جاتے ہیں ۔ اگر معزز ممبر قومی اسمبلی یا سینٹ اسلام آباد میں اپنے گھر یا فلیٹ ،لاجز میں موجود ہے لیکن الاﺅنسز کی ادائیگی کے قانون میں سمجھا جا ئے گا کہ وہ اپنے علاقہ سے رخت سفر باندھ چکا ہے ۔سفر شروع ہو گیا ہے ، مختلف وزارتوں کی قومی اسمبلی و سینٹ کی قائمہ کمیٹیوں کی میٹنگز میں شریک ہونے کے لیے ان کا سفر ان کے آبائی علاقہ سے شروع سمجھا جائے گا۔اوتین دن پہلے اور اجلاس کے تین دن بعد یعنی سات دن کے اندر کوئی دوسرا کمیٹی کا اجلاس ہو تو اٹینڈ اکثر نہیں کرتے اور نہ کورم پورا ہوتا ہے کہتے ہیں اسطرح الاﺅنسز کی وصولی نہ ہونے سے ہمارا حق مارا جاتا ہے ۔الاﺅنسز ضائع ہو جاتے ہیں ۔6 دن کا وقفہ نہ ہو تو بھاری الاﺅنسز کروڑوں روپے کے الاﺅنسز وصول نہیں ہو پاتے اس لیے 7 دن بعد دوسری میٹنگ رکھی جاتی ہے ۔فری ٹریول 3 لاکھ روپے کے ٹکٹ علیحدہ وصول کر لیے جاتے ہیں خواہ سفر بائی روڈ ہو اس کے علاوہ اگر وہ سفر ہوائی کرتے ہیں تو سالانہ ٹکٹ فری استعمال کر کے علاوہ حکومت سے پے منٹ بھی وصول کرتے ہیں ۔سینٹ میں لیڈر آف دی اپوزیشن کا بھی یہی شاہانہ خرچ ،مراعات ہیں ،۔ذرائع کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹیوں کو ایک ایک نئی گاڑی 13 سو سی سی ،نئی گاڑیاں دی گئی ہیں ۔ڈرائیور ، سٹاف ،مراعات اس کے علاوہ ہیں ۔قومی خزانہ سے کروڑوں روپے کی لوٹ کھسوٹ اور شاہانہ اخراجات ، مہنگی ترین قانون سازی اور عوامی نمائندوں کے شاہی اخراجات پر عوامی و سماجی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر پائی جاتی ہے ۔

وزیراعظم کی آرمی چیف سے اہم ملاقات….قومی سلامتی اجلاس بارے اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (آن لائن، اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، دہشتگردی جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے، نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی خاتمے کا روڈ میپ ہے، بلا تعریف من و عن عمل ہورہا ہے، سی پیک خطے کی خوشحالی کا منصوبہ ہے، ہمسایہ ممالک سے مشتریہ مفادات کے تعلقات چاہتے ہیں، امن اور خوشحالی کے جذبے سے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نے ملکی سلامتی و داخلی امن و امان کی صورتحال اور خارجہ پالیسی سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا، وزیراعظم ہا¶س سے جاری اعلامیے کے مطابق اجلاس میں قومی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال سمیت آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز اور فوجی عدالتوں کی مدت ختم ہونے کے بعد انتہا پسندوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کی ممکنہ حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا جبکہ خارجہ پالیسی کے چیلنجز اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے امور بھی زیر بحث آئے جن پر تفصیلی غور کیا گیا، اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزیراعظم محمد نواز شریف سمیت اجلاس کے شرکاءکو ملک میں دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور امن و امان کی صورتحال سے تفصیلی بریفنگ دی جس پر وزیراعظم نے اطمینان کا اظہار کیا، اعلامیہ میں بتایا گیا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی جن کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں، وزیراعظم محمد نواز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور موجودہ حکومت ملک سے انتہا پسند ی کا کاتمہ کرکے ہی دم لے گی، نیشنل ایکشن پلان دہشتگردی کے خلاف روڈ میپ کی حیثیت رکھتا ہے جس پر من و عن عمل جاری ہے، انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے میں رابطوں اور خوشحالی کا منصوبہ ہے جس کے ثمرات سے خطے کے ممالک مستفید ہوسکیں گے، وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خطے کے ملکوں کے ساتھ مضبوط مشترکہ مفادات پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں اور پرامن بقائے باہمی اور معاشی رابطوں پر مبنی خطہ پاکستان کی خواہش ہے۔ کیونکہ ترقی اور خوشحالی کے جذبے کے ذریعے ہی ترقی کی راہ ہموار ہوسکتی ہے، خیال رہے کہ آرمی چیف سمیت عسکری قیادت کی تبدیلی کے بعد سول و عسکری قیادت کا وزیراعظم کی زیر صدارت یہ پہلا اجلاس ہوا ہے جس میں قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور دہشتگردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بحرین کو اپنا قریبی دوست اور بااعتماد شراکت دار تصور کرتا ہے، ہمارے دوطرفہ تعلقات کی جڑیں مشترکہ تاریخ، ثقافتی رشتوں اور مضبوط عوامی روابط سے جڑی ہوئی ہیں۔ انہوں نے یہ بات نیشنل گارڈ آف بحرین کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ سے منگل کو وزیراعظم ہاﺅس میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور مارچ 2014ءمیں شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا دورہ یادگار تھا جس نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کی نئی راہیں کھولیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بحرین میں پاکستانی برادری دونوں برادر ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرتی ہے اور پاکستان اور بحرین کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے پرتپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی طرف سے نیک خواہشات پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ بحرین اور پاکستان برادر ممالک ہیں اور قریبی اقتصادی و تجارتی روابط کے فروغ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید پھلے پھولیں گے۔ وزیراعظم نے پاکستان کیلئے کنگ حمد نرسنگ یونیورسٹی کے فراخدلانہ تحفہ پر شاہ حمد بن عیسیٰ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنے پر بھی ان کا شکریہ ادا کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ نے کہا کہ مشترکہ وزارتی کمیشن کیلئے مشترکہ اقتصادی کونسل کی مجوزہ اپ گریڈیشن دوطرفہ روابط کے فروغ کیلئے مثبت پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوری 2017ءکے تیسرے ہفتے میں پاکستانی نیول چیف کا بحرین کا دورہ دوطرفہ نیول تعاون کے فروغ میں اہم ہوگا۔