6صحافی گرفتار ،فرد جرم عائد کر دی گئی

واشنگٹن (ویب ڈیسک)نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کی رپورٹنگ پر 6امریکی صحافیوں پرفرد جرم عائد کردی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں کے خلاف فرد جرم واشنگٹن ڈی سی میں ہنگامہ آرائی قانون کے تحت عائدکی گئی۔بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ جرم ثابت ہونے پر 10سال قید یا 25ہزار ڈالر جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے،دوسری جانب صحافیوں نے اپنے اوپر عائد الزام مسترد کر دیے ہیں۔

دیپکا نے اپنی شادی کے راز سے پردہ اُٹھا دیا

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اوراداکار رنویرسنگھ کی گہری دوستی کے چرچے ہر زبان زد عام ہیں لیکن اداکارہ کی جانب سے کبھی بھی اس گہری دوستی کے بارے میں کچھ خاص نہیں کہا گیا تاہم اداکارہ نے بھی شادی کے حوالے سے صاف صاف بتادیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون سے فلم ”ٹریل ایکس:ریٹرن آف ڑینڈرکیج“ کی تشہیرکے دوران انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں رشتے نبھانے کے حوالے سے ماہر نہیں ہوں لیکن میں رشتوں پر بھروسہ رکھتی ہوں۔ مجھے رشتے کبھی کبھی آسان تو کبھی بہت مشکل لگتے ہیں۔دپیکا کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں شادی کا تعلق عمرسے نہیں ہوتا ہے، یہ انسان کی زندگی اورصورت حال پر منحصر ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کی شادی 40 یا 40 سے زائد عمر میں ہوتی ہے جب کہ کچھ ایسے بھی ہیں جن کی شادی 21 یا 22 سال کی عمرمیں بھی ہوجاتی ہے لیکن میں شادی کے لیے بالکل بھی تیارنہیں ہوں۔واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا آج کل بالی ووڈ کے معروف ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ”پدماوتی“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکار شاہد کپورمرکزی کردارادا کرتے نظرآئیں گے۔

مصباح کے بعد کپتان کون ہوگا؟؟؟ فیصلہ ہو گیا

لاہور(ویب ڈیسک) آسٹریلیا کےخلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں مایوس کن کارکردگی اور ٹیم کی شکست کے بعد اظہر علی قیادت کے منصب سے تو محروم ہو جائیں گے لیکن پاکستان کرکٹ نے انہیں مصباح الحق کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا قائد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی سی بی میں موجود باوثوق ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کو تجویز پیش کی ہے کہ مارچ اپریل میں شیڈول دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کو قیادت سونپ دی جائے۔ انضمام نے اس کے ساتھ ساتھ مایوس کن دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے بعد چیئرمین پی سی بی کو ٹیم میں چند بنیادی تبدیلیاں کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی سی بی چیئرمین اور چیف سلیکٹر ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اور سینئر بلے باز یونس خان سے ملاقات کر کے انہیں بورڈ کے مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے۔اس بات کا اصولی فیصلہ کیا جا چکا ہے کہ مصباح الحق کو دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ریٹائرمنٹ لینے کی تجویز پیش کی جائے گی جبکہ تجربہ کار یونس کو بھی کہا جائے گا کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 10ہزار رنز کی تکمیل کے بعد کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کردیں۔ذرائع نے تصدیق کی کہ بورڈ نے مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد اظہر علی کو ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ون ڈے ٹیم کی باگ ڈور بھی سنبھالیں گے۔

چار کروڑ روپے ٹیکس ادا کرنیوالا سیاستدان …. دیکھئے خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف کے کسی بیان میں قطری خط کا ذکر نہیں‘ حکمران عدالتوں میں کچھ باہر کچھ کہتے ہیں‘ یہ عدالت میں استثنیٰ مانگتے ہیں باہر آکر انکار کردیتے ہیں‘ جھگڑا یہ ہے کہ حکمرانوں کا پیسہ ڈیکلیئر نہیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے وکیل نے کہا کیس سپریم کورٹ نہ سنے۔ وکیل نے کہا کیس الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ میں زیر التواءہے۔ پاکستان کے عوام سچ جاننا چاہتے ہیں۔ مریم نواز کے خاوند ان کے اخراجات برداشت کرتے تھے یہ ثابت نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عدالت میں کچھ باہر کچھ کہتے ہیں۔ نواز شریف کے کسی بیان میں قطری خط کا ذکر نہیں۔ یہ لوگ عدالت میں استثنیٰ مانگتے ہیں اور باہر آکر انکار کردیتے ہیں۔ نواز شریف کے جواب اور مریم کے پہلے بیان میں قطری خط کا ذکر نہیں تھا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کا ایک ایک روپیہ ڈیکلیئر ہے۔ جہانگیر ترین چار کروڑ روپے ٹیکس دیتے ہیں جھگڑا یہ ہے کہ حکمرانوں کا پیسہ ڈیکلیئر نہیں۔

ایسا بچہ جس کی خاطر سعودی مفتی اعظم ،امام کعبہ کو بھی جھک کر ملنا پڑا

ریاض (ویب ڈیسک)سعودی حکومت کی جانب سے بڑے بڑے سربراہان مملکت کو دیا جانیوالا پروٹوکول ایک بچے کو مل گیا۔جب یہ خانہ کعبہ میںطواف کیلئے پہنچا تو امام کعبہ نے بھی ماتھا چوم لیا ۔دھڑ کی معذوری اور فالج میں مبتلا بچہ غنیم مفتاح اپنے عزم و حوصلے سے وہ کام کر رہا ہے جو شاہد ہی کو ئی اور کر پائے ۔اس کی ذاتی سپورٹس مکب،آئس کریم سٹور سمیت دیگر ادارے بھی قائم کر لیے ۔ایک خیرا تی ادارے کا سربراہ بھی ہے۔قطر کے رہنے والے بچے نے ذاتی ویڈ یو میں بیت اللہ کی زیارت کا اظہار کیا ۔جو بالآخر پوری ہو گئی ۔بچے سے متاثر ہو کر مفتی اعظم سعودی عرب بھی ملاقات پر مجبور ہو گئے۔

بھارت کا سر شرم سے جھک گیا …. اندرونی کہانی سامنے آ گئی

نئی دہلی(ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ الیانا ڈی کروز کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے جو ہمیشہ فلموں کے انتخاب اور اپنی نجی زندگی میں کافی محتاط رہتی ہیں نے پہلی مرتبہ خود اپنی عریاں اور انتہائی بولڈ تصویر شیئر کر کے بھارتی میڈیا کو بھی دانتوں تلے انگلیاں دبانے پر مجبور کر دیا ہے۔بھارتی نجی چینل ”این ڈی ٹی وی “ کے مطابق ہندوستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ الیانا ڈی کروز نے اپنے بوائے فرینڈ کے ہاتھوں شوٹ کی ہوئی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بالکل برہنہ حالت میں ایک باتھ ٹب میں لیٹی ہوئی ہیں ،تصویر کے شیئر ہوتے ساتھ ہی بھارتی میڈیا میں الیانا کے بولڈ فوٹو شوٹ اور عریاں عکس بندی کے بارے میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے

ٹرمپ سے بڑا اختیار چھن جانے کا خطرہ …. مزید جانئے

واشنگٹن(ویب ڈیسک ) ایٹمی بٹن پر کہیں ٹرمپ کی انگلی نہ آ جائے، ڈیموکریٹس نے ایٹمی حملے میں پہل کا اختیار واپس لینے کابل کانگریس میں جمع کرا دیا جس کے مطابق ایٹمی حملے میں پہل کا اختیار کانگریس کی منظوری سے مشروط کیا جائے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ بل 2ڈیموکریٹ سینیٹرز کی جانب سے کانگریس میں جمع کرایا گیا ہے ۔ڈیموکریٹ سینیٹرز کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ بل اس لیے جمع کرایا ہےکہ ٹرمپ صدارتی مہم کے دوران ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے خطرناک دعوے کرتے رہے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ٹرمپ اس حوالے سے امریکی صلاحیتوں سے پوری طرح آگاہ نہیں ہیں ۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پاس آخری موقع

ایڈیلیڈ (ویب ڈیسک ) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین5ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آخری ون ڈے (آج)جمعرات کوایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا۔آسٹریلیا کو سیریز میں3-1کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح8بجکر20منٹ پر ہو گا، ایڈیلیڈ اوول کا میدان پاکستان کیلئے زیادہ خوش قسمت نہیں رہا۔ قومی ٹیم یہاں حریف کے خلاف سات میں سے چھ ون ڈے ہار چکی ہے۔ پاکستانی ٹیم کو آئی سی سی رینکنگ میں بہتری کےلئے آخری ون ڈے میں جیتنے کا چیلنج درپیش ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ کے لیے(آج)جمعرات کو ایڈیلیڈ میں آمنے سامنے ہورہے ہیں قومی ٹیم کے میچ جیتنے کی صورت میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے پوائنٹس برابرہوجائیں گے۔ پاکستان اس وقت آئی سی سی رینکنگ میں نوے پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر موجود ہیں میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان اور بنگلادیش کے پوائنٹس کے برابر ہوجائیں گے ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی ایک روزہ سیریز میں پاکستان فتح یاب ہو کر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کرسکتا ہے ۔کینگروز کے خلاف ہونے والے آخری میچ میں جنید خان کی جگہ راحت علی یا وہاب ریاض کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔پاکستان کر کٹ ٹیم نے آخری ون ڈے کی تیاری کیلئے ایڈیلیڈ اوول میں بھرپورپریکٹس سیشن کیا، فیلڈنگ اوربولنگ پرخصوصی توجہ دی گئی۔کھلاڑیوں نے نیٹ پریکٹس کے ساتھ ساتھ مختلف جسمانی ورزشیں کیں اور فٹ بال بھی کھیلا۔ کپتان اظہرعلی کہتے ہیں کہ گزشتہ میچ میں جوکچھ ہوا اسے بھول کرنئے عزم کےساتھ میدان میں اتریں گے۔

پانامہ کے بعد ایک اور کمپنی منظر عام پر …. دھماکہ خیز خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاناما کیس میں حکومت کی جانب سے ابھی تک ایک بھی دستاویز عدالت میں پیش نہیں کی گئی جن میں رقم کی منتقلی کے حوالے سے ٹھوس شواہد دیئے گئے ہوں ۔سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ پاناما کے بعد ایک اور کمپنی سامنے آنے والی ہے ، شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت کیس کو بلاوجہ طول دے کر عوام میں اپنی مقبولیت کم کر رہی ہے ، عدالت میں کیس کو جتنا زیادہ طول دیا جائے گا۔ عوام میں حکومت کی مقبولیت اتنی ہی زیادہ کم ہوگی ، انہوں نے کہا کہ ہمیں معزز عدالت پر مکمل اعتماد ہے ، عدالت شواہد کی روشنی میں جو بھی فیصلہ دے گی وہ انصاف پر مبنی ہوگا اور ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ فیصلہ انصاف پر مبنی ہوگا اور انصاف کا علم بلند ہوگا۔

الیکشن 2018 بارے اہم انکشاف …. کون کس سے خوفزدہ ، اہم راز سے پردہ اٹھ گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ عمران خان مریم نواز پر الزام لگانے کی بجائے 2018 کے انتخابات کی تیاری کریں‘ عمران خان کب تک عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکیں گے‘ عمران خان 2018 کے انتخابات میں مریم نواز سے خوفزدہ ہیں‘ عمران خان خیبر پختونخوا میں احتساب دفتر کو لگے تالے کھولیں۔ بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تحریک انصاف پانامہ کیس پر صرف سیاست کررہی ہے۔ نواز شریف کے وکیل نے ثابت کیا کہ وزیراعظم کا پانامہ دستاویز سے کوئی تعلق نہیں۔ عمران خان مریم نواز پر الزام لگانے کی بجائے 2018 کے انتخابات کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جعلی اور بوگس کاغذات عدالت میں جمعکرائے ہیں۔ عمران خان خیبرپختونخوا میں احتساب دفتر کو لگے تالے کھولیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کے 52کروڑ روپے کے سکینڈل کی خبریں اخبار کی زینت بن چکی ہیں۔ عمران خان کب تک عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکیں گے۔ عمران خان کے بارے میں الیکشن کمیشن کے الفاظ بالکل درست ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم پر جہاں بھی الزام لگایا جھوٹے ثابت ہوئے۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ مریم نواز کے وکیل کے دلائل پر عمران خان کے چہرے پر مایوسی طاری ہو ورہی ہے۔ عمران خان 2018 کے انتخابات میں مریم نواز سے خوفزدہ ہیں۔ (ن غ)