تازہ تر ین

جدید ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت ….خواتین کیلئے اہم اور بڑی خوشخبری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرتجارت خرم دستگیر اوروزیرمملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر خودمختار کرناہماری ترجیحات میں شامل ہے،2020تک 10لاکھ پاکستانی خواتین کو عالمی تجارت سے منسلک کرنے کا ہدف ہے،خواتین سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے مزید پالیسیاں تشکیل دی جائیں گی،خواتین کو آئی ٹی سے متعارف کروانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے،آئندہ سال ہر 6ماہ میں 15ہزار خواتین کو کمپیوٹر کی تربیت دی جائے گی،جنوری 2018تک ہرگاﺅں کو موبائل نیٹ ورک سے منسلک کردیاجائے گا۔بدھ کو اسلام آباد میں شی ٹریڈز سیمینار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرتجارت خرم دستگیر نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پرخودمختار کرنے ہماری ترجیحات میں شامل ہے،وزیراعظم کی کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ خواتین معاشی سرگرمیوں میں حصہ لیں 2020تک 10لاکھ پاکستانی خواتین کو عالمی تجارت سے منسلک کرنے کا ہدف ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین سرمایہ کاروں کو عالمی منڈی تک رسائی کے مواقع فراہم کررہے ہیں،خواتین سرمایہ کاروںکی سہولت کیلئے مزیدپالیسیاں تشکیل دی جائیں گی،معاشی سرگرمیوں میں جنسی فرق کو ختم کرکے ہی ترقی کو فروغ دیاجاسکتاہے۔وزیرمملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے کہا کہ خواتین کو آئی ٹی سے متعارف کروانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے،بیت المال کے ٹریننگ سینٹرز میں خواتین کو آئی ٹی کی مہارت بھی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ سال ہر6ماہ میں 15ہزارخواتین کوکمپیوٹرکی تربیت دی جائے گی،آئی ٹی سے آگاہی کا دائرہ کار دیہی خواتین تک بڑھایاجائے گا،بی آئی ایس پی کے تحت بلوچستان کی 30ہزارخواتین کو مفت موبائل فراہم کیے جائیں گے۔انوشہ رحمان نے کہاکہ بلوچستان کی خواتین کو ای کامرس کی تربیت بھی دی جائیگی،جنوری2018تک ہرگاﺅں کو موبائل نیٹ ورک سے منسلک کردیاجائے گا۔….


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain