لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں زیادہ فرق نہیں کیونکہ دونوں پاگل اور جنونی قسم کے ضدی ہیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راناثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کوئی فرق نہیں، دونوں ہی پاگل اورجنونی قسم کے ضدی ہیں، ٹرمپ نے اپنی پرتشدد پالیسیوں کے باعث امریکی عوام کو پریشان کررکھا ہے جبکہ امریکی قوم نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائی جانے والی سفری پابندیوں کوتسلیم نہیں کیا اوراحتجاج کر رہے ہیں اور دوسری جانب عمران خان نے پوری قوم کوعذاب میں مبتلا کیا ہوا ہے شکر ہے کہ 2013 میں قوم پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ سے بال بال بچ گئی۔
![](https://dailykhabrain.com.pk/wp-content/uploads/2017/02/sana-ullah-khabrain.jpg)