کراچی(کرائم رپورٹر) لیاری میں خوف کی علامت سمجھے جانے والا گینگ وارسرغنہ نور محمدعرف بابا لاڈلہ 2 ساتھیوں سمیت رینجرز سے مقابلے میں ماراگیا،بابا لاڈلہ پولیس اہلکاروںاورارشد پپو قتل سمیت74 سے زائدوارداتوںمیں پولیس کو مطلوب تھا۔ترجمان رینجرز کے مطابق لیاری کے علاقے پھول پتی لین میںلیاری گینگ وار کمانڈر کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کی،دہشت گردوں نے رینجرز کو دیکھتے ہی خود کاراسلحے اور دستی بم سے شدید مزاحمت کی جو تقریبا35 منٹ جاری رہی،فائرنگ کے تبادلے میں لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب اوربدنام زمانہ دہشت گرد کمانڈرنور محمد عرف بابا لاڈلااپنے دو ساتھیوں سکندر عرف سکو اور یاسین بلوچ عرف ماماسمیت ہلاک ہوگیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم نور محمد عرف بابا لاڈلہ لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب اور سفاک دہشت گردتھا جس نے لیاری میں متعدد ٹارچل سیل بنا کرخوف وہراس پھیلا رکھا تھا،ملزم 74 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، یکم دستمبر 2010 میں ملا لطیف کو تشدد کے بعد قتل۔اپریل 2012 پولیس پارٹی پر حملہ کرکے دو پولیس اہلکار فیاض اور طفیل کوقتل کیا۔ڈالمیاںکے رہائشی حاجی اسلم اور اس کے بیٹوں سمیت پانچ افراد کابیہمانہ قتل۔عزیر بلوچ کے ساتھ مل کر لیاری گینگ وار لیڈر ارشد پپو اس کے بھائی عرفات اور ساتھی شیرو کاقتل،لاشوں کی بے حرمتی اور آگ لگانا۔مارچ 2013 میں تین مہاجروں کا اغوا اور تشدد کے بعد ایک قتل۔ملزم سکندر عرف سیکودہشت گردی کی 15 سے زائد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ،ملزم نور محمد عرف بابا لاڈلہ کا قریبی ساتھی ہونے کے ساتھ ساتھ جرائم میں اس کے سہولت کارکی حیثیت سے کام کرتا تھاملزم نے 2012 میں پولیس پارٹی پر حملہ کرکے ایس ایچ او فواد خان کو قتل کیا۔جبکہ اسلحے کی غیر قانونی خرید وفروخت اور ترسیل میں بھی ملوث تھا۔ملزم یاسین عرف ماما،بابا لاڈلہ کا انتہائی قریبی دست راست ہونے کے ساتھ ساتھ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس پارٹیوں پر حملے،کے آرسی اور لیاری گینگ کے تصادم میں کے آرسی کے کارندوں کا اغوا اور قتل،جبکہ لیاری میں منشیات فروسی کا کاروبار کرتا تھا،جبکہ ترجمان اعلامیے میں مزید کہا کہ وہ تمام نوجوان جو بابا لاڈلہ جیسے سرغنہ سے متاثر ہو کر جرائم کی پشت پناہی میں ملوث یا اس سے منسلک ان کیلئے بابا لاڈلہ گروپ کی ہلاکت ایک مثال ہے اوروہ قانون کی گرفت سے نکل نہیں سکتے ،رینجرز ایسے عناصر کے خلاف سخت اور فوری کارروائی جاری رکھے گی۔