لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زےرصدارت گذشتہ روز 3گھنٹے طوےل اجلاس منعقد ہوا، جس مےں صوبے کے تحصےل و ضلعی ہےڈ کوارٹرزہسپتالوں کی اپ گرےڈےشن،تنظےم نواوراےمرجنسےز مےںعلاج معالجے کی بہترےن سہولتوں کی فراہمی کے پروگرام کا جائزہ لےاگےا۔اجلاس کے دوران صوبے کے125تحصےل و ضلعی ہےڈکوارٹرزہسپتالوں کی اےمرجنسےز کو مارچ2018ءتک اپ گرےڈ کرنے کا فےصلہ کےاگےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اےمرجنسےزکی اپ گرےڈےشن سے مرےضوں کو بہترےن طبی سہولتےں مےسر آئےں گی اوراےمرجنسےز کی اپ گرےڈےشن،تنظےم نواوربحالی کے پروگرام کےلئے علےحدہ خود مختار ادارہ بناےاجائے گا۔پہلے مرحلے مےں جون 2017ءتک 40 تحصےل و ضلعی ہےڈکوارٹرز ہسپتالوںکی اےمرجنسےزکواپ گرےڈ کےا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ اےمرجنسےز مےں مشےنری اورآلات کو سٹی سکےن مشےنوں کی طرح آو¿ٹ سورس کےا جائے گااورمشےنری اور آلات کو وہی کمپنےاں چلائےں گی جو ےہ فراہم کرےں گی جبکہ اےمرجنسیز مےں تعےنات ڈاکٹروں اورعملے کو خصوصی پےکےج دےں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں عام آدمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلئے جنگ کررہا ہوں۔ س حوالے سے بڑے چیلنجز ہیں لیکن میرا عزم اس سے بلند ہے۔ طبی سہولتوں کا معیار عوام کی توقعات کے مطابق ہونے تک میری جنگ جاری رہے گی۔ انہوںنے کہا کہ پبلک پرائےوےٹ پارنٹرشپ کے تحت ہسپتال کو چلانے کے حوالے سے فوری اقدامات کےے جائےں اوراس ضمن مےں بےرون ملک روڈ شوز کا انعقاد بھی کےا جا ئے۔انہوںنے کہاکہ مجھے ےقےن ہے کہ محنت ،عزم اورجذبے کےساتھ کی گئی کاوشےں ضرور کامےاب ہوں گی اور ہم سرخروہوں گے۔اجلاس مےں صوبائی وزےرسلمان رفےق، چےف سےکرٹری، اےڈےشنل چےف سےکرٹری، سےنئر ممبر بورڈ آف رےونےو،سےکرٹری خزانہ،سےکرٹری سپےشلائزڈ ہےلتھ کےئر اےنڈ مےڈےکل اےجوکےشن،سےکرٹری پرائمری و سکےنڈری ہےلتھ ، وائس چانسلر کنگ اےڈورڈ مےڈےکل ےونےورسٹی اورمتعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ چےئرمےن منصوبہ بندی و ترقےات اپنے دفتر سے وےڈےو لنک کے ذرےعے اجلاس مےں شرےک ہوئے۔ سےکرٹری پرائمری و سےکنڈری ہےلتھ نے تحصےل و ڈسٹرکٹ ہےڈکوارٹرز ہسپتالوں مےں اےمرجنسیز مےں بہترےن علاج معالجہ کی فراہمی کے لائحہ عمل کے حوالے سے برےفنگ دی۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام 2016-17ءکے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیااورپنجاب خصوصا جنوبی پنجاب کیلئے متعدد نئی سکیموں کی منظوری دی گئی-وزیر اعلی شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 550 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبے بھر میں غریب عوام کے معیار زندگی بلند کرنے کی سکیموں پر کام جاری ہے – تعلیم، صحت ، زراعت اور سماجی شعبے کا فروغ ہماری اولین ترجیح ہے -سماجی شعبوں کی پائیداروں بنیادوں پر مضبوطی اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر خطیر وسائل صرف کئے جا رہے ہیں – انہو ںنے کہا کہ پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے مزید فنڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے اضافی فنڈز کی فراہمی سے علاقے میں ترقی و خوشحالی آئے گی-صاف پانی پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی 6 تحصیلوں سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے چوتھے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام زور و شور سے جاری ہے۔ چوتھے مرحلے میں جنوبی پنجاب میں اضافی دیہی سڑکیں بنائی جائیں گی اور اس پروگرام کے تحت مکمل ہونے والی ہزاروں کلو میٹر اعلیٰ معیار کی دیہی سڑکوں سے دیہی آبادی کو بہترین سہولتیں ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے منصوبے کو رواں برس مکمل کرنے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی-صوبائی وزراءرانا ثناءاللہ ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، ملک ندیم کامران ، ایم این اے حمزہ شہباز، سینیٹر سعود مجید ، مشیر اعجاز نبی ، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیف سیکرٹری ،مختلف محکموں کے سیکرٹریزاور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر، جینوا کی ایگزیکٹوڈائریکٹر ارنچاگونزالے (Ms Arancha Gonzalez)نے ملاقات کی جس میں چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ایگروبیسڈ انڈسٹریز ، سکل ڈویلپمنٹ اور کاروباری مواقع بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا-انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر نے پنجاب حکومت کے ساتھ چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (SMEs)کو فروغ دینے کے لئے تعاون پر اتفاق کیا اوراس ضمن میں انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کا وفد پنجاب کا جلد دورہ کرے گا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کی ایگزیکٹوڈ ائریکٹر سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چھوٹے و درمیان درجے کے کاروبار کے فروغ ، ٹیکسٹائل، لائٹ انجینئرنگ، لیدر اور ایگروبیسڈ انڈسٹریز کے شعبوں میں بے پناہ مواقع موجود ہیںاوران شعبوں کو پائیدار بنیادو ںپر آگے بڑھانا وقت کا تقاضا ہے تا کہ ان شعبوں سے وابستہ پاکستانی کاروباری حضرات کو عالمی منڈی تک رسائی حاصل ہو۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر ارنچا گونزالے نے اس موقع پر کہا کہ انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کا وفد جلد پنجاب کا دورہ کرے گا اور تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے تیزی سے آگے کی جانب پیشرفت کی جائے گی- وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان ، صوبائی وزراءشیخ علا¶الدین ، ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، حمید ہ وحید الدین ، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات اور انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے چیف ایڈوائزر(Mr. Mathew Wilson ) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ ، سینئر ایڈوائزر انٹرنیشنل ٹریڈ سنٹر ڈاکٹر محمد سعیدکے علاوہ پنجاب حکومت کے متعلقہ محکموں کے سیکرٹریزاوراعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بلائنڈ ورلڈ ٹی20 ٹورنامنٹ میں بھارت کے خلاف کامیابی پر قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کے خلاف میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستانی کھلاڑیوں نے روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اپنی بھرپور صلاحیتیں دکھائیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سابق کمشنر بہاولپور غلام یزدانی ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔