تازہ تر ین

اعلیٰ افسر کو سلیوٹ مہنگا پڑ گیا …. ٹُنڈا کانسٹیبل پکڑا گیا

لاہور(کر ائم رپورٹر ) پنجاب پولیس نے ایک ہاتھ سے معذور (ٹنڈا)کانسٹیبل بھرتی کرلیا دوران ٹریننگ ڈی آئی جی کو سلو ٹ کرتے پکڑا گیا اطلاع ملنے پر آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے بھرتی بورڈ اور انسپکٹر اسٹیبلشمنٹ سے ریکارڈ طلب کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے محکمہ پولیس سمیت تمام محکموں میں بھرتیوں میرٹ پر اور شفاف بنانے کی ہدایات کر رکھی ہیں جبکہ اس کے برعکس دوماہ قبل پنجاب پولیس میں ہونے والی 22سوکانسٹیبلز کی بھرتیوں میں سنگین بے ظابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ایک ڈی آئی جی دو ایس ایس پیز پر مشتمل بھرتی بورڈ کی سربراہی میں انسپکٹر اسٹیبلشمنٹ اور درجنوں پولیس افسران کی زیر نگرانی ہونے والے سخت بھرتی مراحل سے گزر کر اور سروسز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ سے کلین چٹ لیکر قصور کا رہائشی وحید ولد صادق جوکہ ایک ہاتھ سے معذور ہے کو بھرتی کرکے ٹریننگ کے لئے فاروق آباد بھیج دیا جہاں اس نے ڈی آئی جی کمانڈنٹ کو سیلوٹ کیا تو انہوں نے دیکھا کہ کانسٹیبل وحید ایک ہاتھ سے معذور (ٹندا)تھا جس پر ڈی آئی جی کمانڈنٹ نے آئی جی پنجاب کو اس بھرتی کے حوالے سے آگاہ کیا آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے نوٹس لے لیا انکوائری شروع کردی ایک ہاتھ سے معذور شخص کی پولیس میں بھرتی کے سکینڈل نے ابتک پولیس میں ہونے والی تمام بھرتیوں کو مشکوک کردیا ہے جبکہ اس سکینڈل سے یہ بھی ثابت ہو گیا ہے کہ ناصرف پولیس بلکہ سروسز ہسپتال میں موجود میڈیکل بورڈ سے بھی اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنے مشکل نہیں رہا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق بھرتی کے ذمہ دار تمام اہلکار اور افسران اس سکینڈل کو منظر عام پر آنے سے روکنے کے لئے ہر ممکن کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain