لاہور(شاہدرضوی) پنجاب میں تھانہ کلچر کی تبدیلی اورعوام کو فوری انصاف کی فراہمی کیلئے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونیوالے 100ماڈل تھانوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا، پولیس افسران نے نیا تجربہ کرتے ہوئے صوبہ بھر میں فرنٹ ڈیسک کے نام سے پراجیکٹ شروع کردیا ، گذشتہ چار سال تک پولیس افسران ماڈلتھانوں کی تعمیر کیلئے میٹنگز کرتے رہے مگر منصوبہ ناکامی کی بھینٹ چڑھ گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تھانہ کلچر کو تبدیل کرنے، پولیس اورعوام دوست پالیسی کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع لاہورکے 20تھانوں جن میں شاہدرہ، لوئرمال، ٹبی سٹی، مصری شاہ، مناواں، ڈیفنس اے، باغبانپورہ، شمالی چھاو¿نی، سول لائن، پرانی انارکلی، مغلپورہ، ماڈل ٹاو¿ن ، گلبرگ، نشتر کالونی، اقبال ٹاو¿ن، گلشن اقبال، مسلم ٹاو¿ن، چوہنگ، مانگا منڈی اور سٹی رائیونڈ شامل ہیں، شیخوپورہ ڈویژن میں 4تھانے، سرگودھا ڈویژن میں 5تھانے، بہاولپور ڈویژن میں 3تھانے، ڈیڑہ غازی خان ڈویژن میں 4تھانے، راولپنڈی ڈویژن میں 15تھانے ، فیصل آباد ڈویژن میں 15تھانے گوجرانوالہ ڈویژن میں 15تھانے ، گجرات اے ڈویژن، ملتان ڈویژن میں 15تھانے شامل ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے روائتی پولیس کلچر کو ختم کرکے پولیس اورعوام دوستی کے کلچر کو فروغ دینے کیلئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں ماڈل تھانوں کے قیام کافیصلہ کیا گیا ، ان تھانوں میں تعینات ہونیوالے ایس ایچ اوز اور دیگر عملے کو سپیشل ٹریننگ دی گئی، ان تھانوں میںسی سی ٹی وی کیمروں ، ایف آئی آرز کا ریکارڈ کمپیوٹرآئزڈ تھانے کیلئے نئی سرکاری گاڑیاں ، فرنیچر، اور دیگر ضروری آلات فراہم کردیئے گئے مگر وہ آلات تھانے کے عملے کی غفلت کے باعث ناکارہ ہوگئے ہیں، ذرائع نے مزید بتایا کہ ایک سابق ایڈیشنل آئی جی کی سافٹ ویئر کمپنی کو نوازتے ہوئے تمام کمپیوٹرز کا ساف ویئر اور ہارڈ ویئر کا کا م انکو دیا گیا ہے، ماڈل تھانوں میں پولیس اہلکاروں کیلئے کینٹین، رہائشگاہ، اورمیس کا بھی انتظام کیا جاناتھا، گذشتہ چار سال تک افسران ماڈل تھانوں کی تیاری کے لئے میٹنگز کرتے رہ مگر پھر منصوبے کو ختم کرکے فرنٹ ڈیسک کانام دیکر شروع کردیاگیا۔