تازہ تر ین

دولہا دلہن سمیت باراتیوں کی 8 بسیں لا پتہ

نوشکی (ویب ڈیسک ) نوشکی میں زارو کے مقام پر باراتیوں کی8بسیں دولہا اور دلہن سمیت لاپتہ ہوگئیں، ایف سی اور مقامی انتظامیہ نے باراتیوں کی تلاش کیلئے ٹیمیں بنا کر روانہ کردیں۔ تفصیلات کے مطابق باراتیوں سے بھری آٹھ بسیں چاغی سے خلیل احمد کی بارات لے کر نوشکی آرہی تھیں کہ اچانک راستے میں طوفانی بارش کے باعث بسوں میں سوار 60سے زائد خواتین اور بچے زارو کے مقام پر پھنس گئے تاہم جمعہ کی شام کو باراتیوں سے گھر والوں کا پاک افغان بارڈر زاروچہ سے رابطہ منقطع ہوا لیکن اس کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ہے ۔بارتیوں کے اہل خانہ نے نوشکی ایف سی اور انتظامیہ سے فوری مدد کی اپیل کی جس کے بعد ایف سی اور انتظامیہ نے باراتیوں کی تلاش کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر روانہ کردی ہیں ۔باراتیوں کا تعلق کلی قادرآباد نوشکی سے ہے۔ادھر پی ڈی ایم اے نے پاک فوج کو مراسلہ لکھا ہے کہ باراتیوں کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر درکار ہیں


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain