لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت تین گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہواجس میں فروغ تعلیم کیلئے اصلاحاتی پروگرام پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب سمیت 16 اضلاع میں چھٹی جماعت سے دسویں جماعت کی طالبات کیلئے ماہانہ وظیفہ 200 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کر دیا گیا ہے اور اس اقدام سے سکولوں میں طالبات کی انرولمنٹ کی شرح میں اضافہ ہو گا – انہوںنے کہا کہ مردم شماری کے کاموں کیلئے اساتذہ کی خدمات لینے پر پابندی ہو گی-اس حوالے سے دیگر محکموں سے ہیومن ریسور س حاصل کیا جائے- انہوںنے کہا کہ خادم پنجاب سکولز پروگرام کے تحت مجموعی طور پر سکولوں میں 36000 نئے کمرے تعمیر کئے جائیں گے -جن سکولوں میں نئے کمرے بنائے جائیں گے وہاں تمام تعلیمی سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی- نئے کمروں کی تعمیر سے سکولوں میں بچوں اور بچیوں کی انرولمنٹ کی شرح میں اضافہ ہو گا-انہوںنے کہا کہ اپریل 2017ءمیں نئی انرولمنٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے اورسکولوں میں انرولمنٹ کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے محنت کے ساتھ کام کیا جائے-ایک برس کے دوران سکولوں میں تین لاکھ 80 ہزار نئے بچے داخل ہو ئے ہیں اورڈراپ آ¶ٹ کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے -وزیر اعلی نے کہا کہ انرولمنٹ کی شرح میں اضافے کے ساتھ ڈراپ آ¶ٹ کی شرح میں نمایا ںکمی کیلئے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں -انہوںنے کہا کہ انتہائی کم کارکردگی دکھانے والے سکولوں کو آ¶ٹ سورس کرنے سے ان سکولوں میں تعلیم کا معیار بلند ہوا ہے اوراس ماڈل کو مزید آگے بڑھانا ہو گا – انہوںنے کہا کہ بچوں اور بچیوںکو معیاری تعلیم دینا ہمارا مشن ہے اورمعیاری تعلیم کیلئے اساتذہ کی تربیت انتہائی ضروری ہے -اساتذہ کی تربیت کیلئے دنیا کے بہترین ماڈل کا جائزہ لیکر آئندہ چند روز میں حتمی پلان پیش کیا جائے اوراس ضمن میں قائم کردہ کمیٹی مشاورت کے ساتھ فیصلے کر کے حتمی لائحہ عمل مرتب کرے – انہوںنے کہا کہ اساتذہ کی تربیت کا براہ راست تعلق بچوں اور بچیوں کو معیاری تعلیم دینے سے ہے – انہوں نے کہا کہ اساتدہ پاکستان کے روشن مستقبل کے معمار ہیں اورانہیں عزت اور وقار دیں گے – سکولوں میں 80 ہزار نئے اساتذہ کی بھرتی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کر لیا گیا ہے۔ ارکان اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے کہا ہے کہ خوددار،خوشحال اورخود مختار پاکستان ہماری منزل ہے اور اس منزل کے حصول کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں دن رات اےک کررکھا ہے ۔ مےرٹ ترقی وخوشحالی کاواحد راستہ ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبے مےں ہر سطح پر مےرٹ کو فروغ دےا گےا ہے۔ پنجاب حکومت کے تمام تعلےمی و دےگر پروگرامزمےرٹ پالےسی کے عکاس ہیں۔ کرپشن، سفارش اوراقرباءپروری کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیںاور منصوبوں میں شفافےت کی حکومتی پالےسےوں کا عالمی ادارے بھی اعتراف کررہے ہےں۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار آج ےہاں مختلف اضلاع سے تعلق ر کھنے والے اراکےن اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ متوازن ترقےاتی حکمت عملی کے تحت تمام علاقوں مےں ترقےاتی منصوبے مکمل کےے جارہے ہےں اور پسماندہ وکم ترقی ےافتہ علاقوں مےں اربوں روپے کے منصوبے ترجےحی بنےادوں پر مکمل کئے گئے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ جنوبی پنجاب مےں مےگاپراجےکٹس کی تکمےل سے خطے مےں نماےاں تبدےلی آئی ہے ۔ملتان مےٹروبس پراجےکٹ نے جنوبی پنجاب کے عوام کومعےاری ،تےزرفتار اورباکفاےت سفری سہولتےں فراہم کی ہیں ۔ وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں لگنے والے تمام ترقےاتی منصوبے شفافےت میں اپنی مثال آپ ہےں ۔ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے تےن سال کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکال کرترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی مخلصانہ کاوشےں رنگ لارہی ہےں۔انہوںنے کہاکہ ملک مےں جب پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت آتی ہے تو ترقی اورخوشحالی لاتی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ترکی کے سرمایہ کاروں کے وفدنے ملاقات کی۔ترک سرمایہ کاروں نے پنجاب کے واٹر سیکٹر، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، ہاﺅسنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہارکےا۔وزےراعلیٰ شہبازشرےف نے ترک سرماےہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات تاریخی برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیںاورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور میں دونوں ملکوںکے مابین دوستی کا رشتہ مفید معاشی تعاون میں بدل رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ صدر رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکی نے بے مثال ترقی کی ہے اورترکی مختلف شعبوں مےں پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔انہوںنے کہا کہ ترکی کی کئی کمپنیاں پاکستان خصوصاً پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے انتہائی سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ ترک سرمایہ کاروں کی جانب سے پنجاب کے واٹر سیکٹر، ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ، ہاﺅسنگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار خوش آئند ہے۔پنجاب حکومت بڑے شہروں میں واساز کی کارکردگی اور اس کے تنظیمی ڈھانچے کو بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے۔واساز کی تنظیم نو وقت کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے پروگرام کے حوالے سے روڈ میپ کا جائزہ لیاگیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کی6 تحصیلوں سے کیا جا رہا ہے اور6 تحصیلوںسے آغاز کر کے پروگرام کو تیز رفتاری سے مزید 31 تحصیلوں تک پھیلایا جائے گا- انہو ںنے کہا کہ صاف پانی زندگی ہے اور اس کا تعلق براہ راست انسانی صحت سے جڑا ہے اور صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے – عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور ہمیں یہ ذمہ داری ہر صورت نبھانا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ پینے کے صاف پانی کے پروگرام کی ٹائم لائن طے کر کے اسے پیشہ ورانہ انداز سے آگے بڑھانا ہے – ماضی کے تلخ تجربے سے سبق سیکھتے ہوئے مفاد عامہ کے اس بڑے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کینسر آگاہی پروگرام بارے پیغام میں کہا کہ ہے کہ کینسر ایک جان لیوا مرض ہے، اس سے بچاو¿ کے لئے موثر آگاہی کی ضرورت ہے اور کینسر کے عالمی دن کو منانے کا مقصد اس کی علامات ،تشخیص ،علاج اور احتیاطی تدابیر سے عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ سرطان سے بچاﺅ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ بر وقت تشخیص ،موثر علاج ،احتیاطی تدابیر اور باقاعدگی سے ورزش کے ذریعے کینسر سے بچا جاسکتا ہے۔ بروقت تشخیص کسی بھی مرض کے علاج کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے اور اگر کینسر کی ابتدائی سطح پر تشخیص ہو جائے تو اس کا مناسب علاج ممکن ہے۔ انہو ںنے کہا کہ حکومت پنجاب کینسر کے مریضوں کی تشخیص، علاج اور مفت ادویات کی فراہمی کے لیے موثراقدامات کر رہی ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ کینسر کا کوئی مستحق مریض غربت کی وجہ سے مفت ادویات کی فراہمی سے محروم نہ رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لیہ کے علاقے فتح پور میں ٹرک اور سکول وین میں تصادم کے باعث 6بچوں سمیت 7 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے جسٹس (ر) ملک سعید حسن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔