تازہ تر ین

پانامہ کیس میں مزید رکاوٹ …. خبر سے ہلچل مچ گئی

راولپنڈی (ویب ڈیسک ) سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے بنچ میں شامل علیل جسٹس عظمت سعید شیخ کو ڈاکٹروں نے مزید ایک ہفتہ آرام کر نے کا مشورہ دیدیا جس کے باعث پانامہ کیس مزید طوالت اختیار کرگیا ہے ۔ہفتہ کے روز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے بنچ میں شامل علیل جسٹس عظمت سعید شیخ کی صحت میں بہتری آئی ہے لیکن ابھی تک جسٹس عظمت سعید کو گھر بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔اس کے علاوہ ڈاکٹرز نے جسٹس عظمت سعید کو مزید ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے جس سے پانامہ کیس کی کارروائی مزید آگے بڑھنے کا امکان ہے ۔واضح رہے کہ جسٹس عظمت سعید شیخ دل کی شریان میں خون جمنے کے باعث راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں علاج کے لئے منتقل کئے گئے تھے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain