تازہ تر ین

پاکستان کی تعمیر کا سفر, وزیراعلیٰ کا عوام سے بڑا مطالبہ

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے یہاں مختلف ممالک کے سفیروں، ہائی کمشنرز، سفارتکاروں اور بین الاقوامی اداروں کے اعلیٰ حکام نے ملاقات کی جن میں یورپی یونین کے سفیر جین فرانسواکوٹین (Mr.Jean Francois Cautain)، فرانس کی سفیر مارٹین ڈارینس(Mrs. Martine Dorance)، برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو (Mr.Thomas Drew)، بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبانوالہ(Mr. Gautam Bambawale)، آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن(Ms. Margaret Adamson)، تاجکستان کے سفیر جینوف شیرالی(Mr. Jononov Sherali)، امریکہ کے قونصل جنرل یوری فیڈکیو (Mr. Yuri Fedkiw)، کنٹری ڈائریکٹر ورلڈ بینک الانگوپچا موتھو(Mr.Illangova Patchamutu)، جرمن سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن ڈاکٹر جنز جوسیچ(Dr. Jens Jokisch)، ڈائریکٹر یونیسکو ویبکے جینسن(Ms. Vibeke Jensen) اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ و زیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہو چکا ہے اور پاکستان آج پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ، پرامن اور معاشی طور پر مستحکم ہے۔ دہشت گردی و انتہا پسندی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے موجودہ حکومت کے موثر اقدامات سے صورتحال میں بہت بہتری آئی ہے۔ دہشت گرد اور ان کے سہولت کار پاک دھرتی کا ناسور ہیں جن کا مکمل خاتمہ ہمارا مشن ہے۔دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ سیاسی و عسکری قیادت دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ایک صفحے پر ہیں۔ موجودہ حکومت کے 3 برس کے دوران کرپشن میں نمایاں کمی اور شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل جرمنی کی حالیہ رپورٹ میں بھی پاکستان کی درجہ بندی 9 درجے بہتر ہوئی ہے اور کرپشن کے خاتمے کیلئے تسلسل کے ساتھ اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور نے پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کو تیز کیا ہے۔ ماضی میں پاکستان میں ترقیاتی منصوبے کئی وجوہات کی بنا پر تاخیر کا شکار رہے لیکن موجودہ حکومت نے اس کلچر کو دفن کر دیا ہے اوراب ترقیاتی منصوبے جس تیزرفتاری سے مکمل کئے جا رہے ہیں اس کی مثال دنیا میں نہیں ملتی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً پنجاب کی تہذیب صدیوں پرانی ہے اور پاکستان خصوصاً پنجاب کا ثقافتی ورثہ انتہائی منفرد اور شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سکھ برادری اور بدھ مذہب کے پیروکاروں کے تاریخی مقامات کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ سیاحت کے فروغ سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت قومی وسائل کی پائی پائی عام آدمی کا معیار زندگی بلند کرنے پر خرچ کر رہی ہے اور عام آدمی کی ترقی اور خوشحالی ہماری ترجیحات ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں دوست ممالک اور عالمی ادارو ںکا تعاون لائق تحسین ہے۔ آئیے! پاکستان کی تعمیر، ترقی و خوشحالی کے اس سفر کی شراکت کو کثیرالجہت تعلقات میں بدلیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے کیڈٹ کالج پشین کے طلباءنے ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اسی وقت ترقی کرے گا اور خوشحال ہو گا جب اس کی تمام اکائیاں ترقی کریں گی۔ ہماری خوشیاں اور غم سانجھے ہیں اور ہمیں روکھی سوکھی مل بانٹ کر کھانا ہے۔ خوشحالی اسی وقت آتی ہے جب محنت کو جزو ایمان سمجھ کر مل کر کام کیا جائے ، امانت ، دیانت کو شعار بنایا جائے، کرپشن کے خاتمے کیلئے کام کیا جائے اور قومی دولت کو قوم کی امانت سمجھتے ہوئے عوام کی ترقی و خوشحالی پر صرف کیا جائے اور قومی دولت لوٹنے والوں کا احتساب ہو۔ اس طرح بدحالی خوشحالی میںاور بدقسمتی خوش قسمتی میں بدلے گی اور کامیابی و کامرانی پاکستان کے قدم چومے گی۔ پاکستان چار اکائیوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان پر مشتمل ہے – بلوچستان پاکستان کا آبادی کے لحاظ سے چھوٹا اور جغرافیائی لحاظ سے بڑا صوبہ ہے – بلوچستان ہمارا عظیم اور پیارا صوبہ ہے – وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے صرف کئے جا رہے ہیں – بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے – میرے بھائی بلوچستان کے وزیر اعلی سردار ثناءاللہ زہری بھی بلوچستان کی ترقی و خوشحالی پر بھرپور توجہ دے رہے ہیںاور بلوچستان میں جلد بڑی مثبت تبدیلی آئے گی – سی پیک کے تحت گوادر سے کاشغر تک سڑک کے ذریعے رابطہ ممکن بنایا جا رہا ہے – فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن اس منصوبے پر دن رات کام کر رہی ہے- گوادر معاشی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا اور یہاں ٹریلین ڈالر کی تجارت ہو گی- چین کی برآمدات اور درآمدات اسی راستے سے ہوں گی جس سے بلوچستان میں ترقی و خوشحالی کا نیادور آئے گااور سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا-سی پیک سے معیشت مضبوط ہو گی اور سماجی شعبے کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا- پنجاب کے تعلیمی پروگراموں میں پاکستان کی تمام اکائیوں کے ہزاروں طلباءو طالبات کو شامل کر کے قومی یکجہتی کے عمل کو مضبوط کیا گیا ہے اور پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بلوچستان سمیت دیگر صوبوں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلباءو طالبات کا بھی کوٹہ مختص کیا گیا ہے- بلوچستان کے 1032 طلباءو طالبات مختص کوٹے کے تحت پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں – بلوچستان کے 3223 بچوں کو پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے ذریعے 14 کروڑ روپے کے وظائف دیئے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں بلوچستان میں اربوں روپے کے منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں – پنجاب حکومت کے تعلیمی پروگراموں میں دیگر صوبوں کے ساتھ بلوچستان کے طلباءو طالبات شامل ہوتے ہیں – میں نے 2010ءمیں وزیر اعلی ہا¶س، مری کے ایک حصے کو پوزیشن ہولڈرز طلباءو طالبات کیلئے وقف کر دیا تھا اور اب یہاں طلباءو طالبات اور اساتذہ کیلئے تربیتی پروگرام اور ریفریشر کورسز کا انعقاد کیا جا رہا ہے – انہوںنے کہا کہ چاروں صوبوں سے پوزیشن ہولڈرطلباءو طالبات کو بیرون ممالک کی معروف یونیورسٹیوں کے مطالعاتی دوروں پر بھجوایا جاتا ہے اور پوزیشن ہولڈر بچوں کی حوصلہ افزائی کیلئے انہیں چار لاکھ روپے نقد انعام بھی دیا جاتا ہے – بیرون ممالک کی معروف درس گاہوں میں ان بچوں کو سیکھنے کا موقع ملتا ہے جس سے ان میں نیا اعتماد پیدا ہوتا ہے – پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے اب تک گیارہ ارب روپے کے وظائف ذہین مگر کم وسیلہ خاندانوںکے طلباءو طالبات میں تقسیم کئے جا چکے ہیں اور ایک لاکھ 75 ہزار بچے اور بچیاں یہ وظائف حاصل کر رہے ہیں – اس فنڈ سے تعلیم مکمل کرنے والے پیف سکالرز ،ڈاکٹر ، انجینئر، بینکرز اور سائنسدان بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں – وزیر اعلی نے طلباءو طالبات کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین پاکستان میں 52 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس کے تحت پاکستان کی تمام اکائیوں میں توانائی ، انفراسٹرکچر ، ٹرانسپورٹ کے منصوبے لگ رہے ہیں – ان منصوبوں کی تکمیل سے چاروں صوبوں میں روزگار کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہوں گے ، پیداوار بڑھے گی اور پاکستان معاشی طور پر مضبوط ملک بنے گا – سوشل سیکٹر کا فروغ صوبوں کی ذمہ داری ہے اور تمام صوبائی حکومتوں کو اس عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے – ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل میں پنجاب کا کوئی عمل دخل نہیں ، یہ بلوچستان کا حق ہے اور انہیں مبارک ہو- ریکوڈیک قدرتی وسائل کا بڑا منصوبہ ہے لیکن بدقسمتی سے یہ قانونی تنازعات کی نذر ہو گیا ہے – شفاف منصوبے کبھی تاخیر کا شکار نہیں ہو تے اگر منصوبوں کو شفاف انداز سے آگے بڑھایا جائے تو وہ قانونی تنازعات کا شکار نہیں ہو تے اور اگر کبھی ایسی صورتحال پیدا ہو تو بھی عدالتوں میں نہیں ٹھہر سکتے- ریکوڈیک منصوبے پر کروڑوں روپے خرچ ہو چکے ہیں لیکن اس کا فائدہ ابھی تک پاکستان یا بلوچستان کے عوام کو نہیں پہنچا- اللہ تعالی ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کرنے والوں کو ہدایت دے کہ وہ امانت ، دیانت اور شفافیت کے اصولوں کو اپنا کر آگے بڑھیں – اسی صورت ہی ریکوڈیک کامنصوبہ بھی آگے بڑھ سکتا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے محی الدین اسلامک یونیورسٹی کے بانی اور عالمی مبلغ پیر علاﺅ الدین صدیقی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شہبازشریف


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain