تازہ تر ین

پانامہ کا خوف, آدھی سڑک کا افتتاح کردیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف پر پانامہ کیس کا انتہائی پریشر ہے کہ وہ آدھی آدھی تیار ہوئی سڑک کا افتتاح کررہ ہیں۔ پرویز خٹک ”ملنگ“ آدمی ہیں اشتہارات کے ذریعے شہرت حاصل ہی نہیں کرنا چاہتے۔ کے پی کے میں ہم نے تمام اداروں کو مثالی بنادیا ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں پر پانامہ کا اتنا خوف ہے کہ وہ آدھی سڑکیں بناکر افتتاح کررہے ہیں۔ پرویز الہیٰ دور میں جتنا کام پنجاب میں ہوا اتنا کسی دور میں نہیں ہوا۔ شہبازشریف نے 20ارب کے اشتہار دیئے ہیں ترقی صرف اشتہاروں پر نظر آتی ہے ایک طرف بڑے بھائی کی تصویر ہوتی ہے دوسری طرف چھوٹے بھائی کی بانی پنجاب کا حال کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا نے عوام میں بہت آگاہی بڑھا دی ہے اب حکمران قطری خط کے پیچھے نہیں چھپ پائیں گے۔ ہم وہی کررہے ہیں جو دنیا میں اپوزیشن کرتی ہے کے پی کے میں سرمایہ کاروں کی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ ہم یہاں مثالی تبدیلیاں لے کر آئی ہیں۔ پولیس سے 5ہزار لوگ نکالے گئے ہیں۔ یہاں کی پولیس انٹرنیشنل پولیس دکھائی دے گی۔ تمام ادارے تبدیل ہوچکے ہیں پرویز خٹک ”ملنگ“ آدمی ہے۔ اشتہار کے ذریعے شہرت حاصل ہی نہیں کرنا جاسکتا۔ 1ارب کا اشتہاروں کیلئے بجٹ رکھا ہے اس نے صرف 16کروڑ روپے خرچ کئے ہیں۔ کے پی کے میں ہسپتال، ایجوکیشن، بلدیات تمام محکمے مقامی ہوچکے ہیں۔ میاں فیملی پولیس کو انتقامی کارروائی کیلئے استعمال کرتی ہے انہوں نے پولیس تباہ کردی ہے۔ پنجاب میں میرے خلاف مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے مجھے اشتہاری بنادیا ہے۔ کے پی کے میں کسی کے خلاف پرچہ درج نہیں ہے۔ آئی جی تین سالوں وہی مقرر کیا ہوا ہے۔ ہم نے احتساب کو حکومت سے علیحدہ کردیا ہے اس کیلئے اسمبلی سے قانون پاس کروایا۔ اس بار الیکشن پوری تیاری سے لڑیں گے۔ نوازشریف الیکشن کمیشن کی مشنری کو خود کنٹرول کرتے ہیں۔ وہ الیکشن جیتنے کیلئے اربوں روپے خرچ کرتے ہیں۔ انہوں نے پورے پنجاب کے بجٹ کا 60فیصد لاہور میں خرچ کردیا۔ باقی پنجاب کا حال خراب ہے۔ ہسپتالوں میں بستر موجود نہیں ہیں۔ دودھ کی جگہ پانی بک رہا ہے صاف پانی تک عوام کو میسر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو کیا پتہ کیسے ہوتی ہے وہ جانتے ہی نہیں ہیں کہ معاملات کیسے چلتے ہیں اگرانہیں معلوم ہوتا تو میرے بارے میں ایسے الفاظ نہ کہتے ٹرمپ نے ویزے بند کرکے احمقانہ فیصلہ کیا ہے اس سے پوری دنیا میں امریکہ کا کردار خراب ہوا ہے۔ سوائے ایران کے کوئی ملک بول نہیں رہا۔ پاکستان بھی کہ دیا ہے کہ اس کی اپنی مرضی ہے یہ انکا اپنا مسئلہ ہے میں نے درست کہا ہے کہ ٹرمپ ہم پر پابندی لگادے۔ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوجائیں گے۔ حافظ سعید کی گرفتاری اگر غیرملکی پریشر کے تحت کی گئی ہے تو یہ غلط ہے۔ تو یہ غلط ہے اگر یہ حکومتی پالیسی کے تحت دہشت گرد تنظیم کے خلاف کارروائی ہے تو درست ہے۔ نوازشریف نے قطری کے خط کے بدلے انہیں اربوں روپوں کے ٹھیکے دے دیئے ہیں۔ تاریخ میں پہلی دفعہ عدالت میں ان سے پوچھ گچھ ہورہی ہے۔ یہ این آر او لے کر باہر چلے جاتے تھے۔ اب کے پھنس گئے ہیں۔ نوازشریف کو اگر عدالت نااہل کردیتی ہے تو (ن) لیگ اپنا دوسرا بندہ لے آئے گی۔ 2017ءمیں الیکشن ہوتے دکھائی نہیں دے رہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain