تازہ تر ین

کشمیر کی آزادی تک خطے میں امن کا خواب ناممکن۔۔۔

اسلام آباد‘ لاہور (اے پی پی‘ ایجوکیشن رپورٹر) صدر مملکت پاکستان ممنون حسین نے کہا ہے کہ خطے میں امن کا خواب اسی وقت شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے ، جب کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل نکالا جائے کشمیر کا مسئلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے، خطے کے ایک ارب 50کروڑسے زائد لوگ امن اور خوشحالی کی صبح کے متمنی ہیں لیکن بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کشمیر کے حل کے حوالے سے قراردادوں پر عمل سے انکاری ہونے کی وجہ سے وہ یہ صبح نہیں دیکھ سکے۔ ہفتہ کو یوم یکجہتی کے حوالے سے اپنے پیغام میں صد رمملکت نے کہا کہ بھارت نہ صرف تسلسل کے ساتھ گزشتہ سات دھائیوں سے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے سے انکار کر رہا ہے بلکہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، تشدد اور جبر میں بھی ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا تنازعہ برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے،اور یہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر سب سے پرانا زیر التوا تنازع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس معاملہ میں اپنے ذمہ داریوں کا ادراک کرے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں خونریزی بند کرے اور اقوم متحدہ کی زیر نگرانی شفاف اور منصفانہ استصواب رائے منعقد کرنیکی اجازت دے۔بھارت گزشتی سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام کو حق خود ارادیت دینے سے انکار کررہا ہے جس کا عالمی برادری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعدد قراردادوں کے زریعے ان سے وعدہ کیا ہے۔عالمی برادری بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بھارتی فورسز کی جانب سے بیگناہ کشمیریوں پر مظالم کیخلاف آواز بلند کرے اور جموں و کشمیر کے عوام سے ستر سال قبل کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنائیں۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ پاکستانی عوام ’یوم یکجہتی کشمیر‘ منانے میں اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام اپنی آزادی اور بقاکی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ حق خود ارادیت کے حصول کیلئے کشمیری عوام نے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی ہے۔پاکستانی حکومت اور عوام نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر میںریاستی جبروتشدد اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف بھرپور آواز اٹھائی ہے۔کشمیریوں کے حق خود ارادیت سے انکار دراصل اخلاقی ، سفارتی اور سیاسی رویوں میں خامیوں کی نشاندہی کرتا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیر تقسیم ہند کا نا مکمل ایجنڈا ہے۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہمدردی اوران کے مو¿قف کی ترجمانی پاکستانی قوم کا فریضہ اور عدل و انصاف کا تقاضا ہے لہٰذا اس فریضے کی ادائیگی کے لئے ہم 5 فروری کو اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے یوم یکجہتی کشمیر منا رہے ہیں۔ مظلوم کشمیری مسلمان نصف صدی سے زائد بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔ جمعیت علماءاسلام کے مر کزی امیر اور قومی کشمیر کمیٹی کے چیئر مین مو لا نا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ قوم آج 5 فروری کو کشمیر ی عوام کے ساتھ یکجہتی کے طور پر منائے گی اور یہ ثابت کرے گی قوم کا بچہ بچہ کشمیری عوام کے ساتھ ہے ملک بھر میں جلسے، جلوس اورریلیاں ہوںگئی انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کاامتیازی رویہ افسوسناک مر کزی میڈیاآفس کے مطابق وہ جماعتی عہدے داروں ،مولانا محمد امجد خان ،مولانا فضل علی حقانی،مولانا عبد القیوم ہالیجوی،مفتی ابرار احمد ،حاجی شمس الرحمن شمسی اور دیگر سے گفتگو کر رہے تھے ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain