لاہور ( خصوصی رپورٹ) سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے حلاف لاہور جنرل ہسپتال اور سروسز ہسپتال لاہور میں پیرامیڈیکل اسٹاف کے احتجاج کے باعث دور دراز سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات اور پریشانی کا سامنا‘ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں پیرامیڈیکل نے احتجاج کی صوبہ بھر تک وسعت دینے کے لائحہ عمل پر غور شروع کر دیا۔گزشتہ روز الائیڈ ہیلتھ اور پنجاب پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لاہور سمیت صوبے کے بعض علاقوں میں سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری سمیت دیگر مطالبات کے حصول کے لئے لاہور جنرل ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں احتجاج کیا گیا۔ اس دوران دونوں ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور انڈورسروسز معطل رہیں۔ لاہور جنرل ہسپتال اور سروسز ہسپتال میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے ایڈمن بلاک کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
احتجاج