لاہور (کرائم رپورٹر) فیکٹری ایریا کے علاقہ میں گھریلو جھگڑے پر ظالم دیور نے تیز دھار آلہ سے بھابی کو ذبح کر دیا، ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار۔ مقتولہ ایک بیٹی کی ماں تھی۔ بتایا گیا ہے کہ فیروزوالہ گلف کالونی کی رہائشی رضیہ بی بی کا اپنے دیور بلال کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا جس پر طیش میں آ کر ملزم نے رضیہ بی بی کی شہ رگ تیز دھار آلہ سے کاٹ دی۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے نعش کو قبضہ میں لیکر ملزم بلال کو آلہ قتل سمیت حراست میں لے لیا۔